صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
252. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الإخبار عن جواز تخلف الإمام عن السرية إذا خرجت في سبيل الله جل وعلا-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کا کسی سرِیّہ کے نکلنے پر خود پیچھے رہ جانا جائز ہونا
حدیث نمبر: 4736
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لأَحْبَبْتُ أَنْ لا أَتَخَلَّفَ خَلْفَ سَرِيَّةٍ تَخْرُجُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَكِنْ لا أَجِدُ مَا أَحْمِلُهُمْ، وَلا يَجِدُونَ مَا يَتَحَمَّلُونَ عَلَيْهِ، وَيَشُقُّ عَلَيْهِمْ أَنْ يَتَخَلَّفُوا بَعْدِي، وَوَدِدْتُ أَنِّي أُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأُقْتَلُ، ثُمَّ أَحْيَا، فَأُقْتَلُ، ثُمَّ أَحْيَا فَأُقْتَلُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا تو مجھے یہ بات پسند تھی کہ میں کسی بھی مہم سے پیچھے نہ رہتا جو اللہ کی راہ میں نکلتی ہے لیکن میرے پاس ان لوگوں کو فراہم کرنے کے لیے سواریاں نہیں ہیں اور ان لوگوں کے پاس بھی سواریاں نہیں ہیں اور انہیں یہ بات بھی پسند نہیں ہے وہ مجھ سے پیچھے رہ جائیں۔ میری یہ خواہش ہے میں اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہوا شہید ہو جاؤں پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر میں شہید ہو جاؤں، پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر میں شہید ہو جاؤں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4736]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 36، 237، 2785، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1876، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1109، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4610، 4621، 4622، 4627، 4652، 4736، 4737، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3098، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1619، 1656، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2753، 2795، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2300، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7278» «رقم طبعة با وزير 4716»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (7227)، م (1876) (106).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4736 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي