صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
289. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر العدد الذي به يباح الفرار من العدو-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - وہ حد جس کے بعد دشمن سے فرار جائز سمجھا جائے اس کا ذکر
حدیث نمبر: 4773
أَخْبَرَنَا بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ عَشْرَةً، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ ذَلِكَ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ رَجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ سورة الأنفال آية 65 إِلَى آخِرِ الآيَةِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ سورة الأنفال آية 68، يَعْنِي غَنَائِمَ بَدْرٍ لَوْلا أَنِّي لا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر یہ بات لازم قرار دی کہ ایک آدمی دس کے ساتھ مقابلہ کرے گا، یہ بات ان کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی اور انہیں بہت گراں گزری، اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو آسانی فراہم کی کہ ایک آدمی دو کے ساتھ مقابلہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ﴾ ”اگر تم میں سے صبر کرنے والے بیس افراد ہوں“ [سورة الأنفال: 65] ، یہ آیت کے آخر تک ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے فیصلہ نہ ہو چکا ہوتا تو تم نے جو کیا ہے اس پر تمہیں عظیم عذاب اپنی گرفت میں لے لیتا“ [سورة الأنفال: 68] ۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد غزوہ بدر کا مال غنیمت ہے اور مراد یہ ہے کہ اگر میں نے پہلے یہ طے نہ کیا ہوتا کہ اپنی نافرمانی کرنے والے کو عذاب نہیں دوں گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4773]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4652، 4653، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1125، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4773، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2646، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1000، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18155» «رقم طبعة با وزير 4753»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2378).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4773 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي