علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
321. باب الغنائم وقسمتها - ذكر الوقت الذي أنزل الله جل وعلا آية الأنفال-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - اس وقت کا ذکر جب آیتِ الأنفال نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 4806
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَمْ تَحِلَّ الْغَنَائِمُ لأَحَدٍ سُودِ الرُّءُوسِ قَبْلَكُمْ، كَانَتْ تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ نَارٌ فَتَأْكُلُهَا، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ وَقَعَ النَّاسُ فِي الْغَنَائِمِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ سورة الأنفال آية 68" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم سے پہلے کسی بھی امت کے لیے مال غنیمت حلال قرار نہیں دیا گیا (پہلے زمانے میں) آسمان کی طرف سے آگ نازل ہوتی تھی اور مال غنیمت کو کھا جاتی تھی۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) غزوہ بدر کے موقع پر جب لوگ مال غنیمت پر ٹوٹ پڑے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے (تقدیر میں) پہلے طے نہ ہو چکا ہوتا تو تم نے جو حاصل کیا اس کی وجہ سے تمہیں عظیم عذاب لاحق ہوتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4806]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4786»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2155).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4806 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي