صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
39. باب البيع المنهي عنه - ذكر الزجر عن بيع الخمر وشرائه إذ الله جل وعلا حرم شربها-
ممنوعہ بیوع کا بیان - شراب کی خرید و فروخت سے روکا گیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے پینے کو حرام کیا ہے۔
حدیث نمبر: 4942
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ ، ثُمَّ إِنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَمَّا يُعْصَرُ مِنَ الْعِنَبِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَهْدَى رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا حَرَّمَ شُرْبَهَا؟" فَسَارَ الرَّجُلُ إِنْسَانًا إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" بِمَ سَارَرْتَهُ؟" فَقَالَ: أَمَرْتُهُ أَنْ يَبِيعُهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا" ، فَفَتَحَ الْمَزَادَتَيْنِ حَتَّى ذَهَبَ مَا فِيهِمَا.
ابن وعلہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا جو انگور میں سے نچوڑا جاتا ہے تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا مشکیزہ تحفے کے طور پر پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے پینے کو حرام قرار دے دیا ہے؟ اس شخص نے اپنے پہلو میں موجود ایک شخص سے سرگوشی میں کوئی بات کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تم نے اس کے ساتھ سرگوشی میں کیا بات کی ہے؟ اس نے عرض کی: میں نے اسے ہدایت کی ہے یہ اس کو فروخت کر دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: بیشک (اللہ تعالیٰ نے) جس چیز کے پینے کو حرام قرار دیا ہے اس کو فروخت کرنے کو بھی حرام قرار دیا ہے تو اس شخص نے اس مشکیزے کا منہ کھول دیا یہاں تک کہ اس میں موجود سب کچھ ختم ہو گیا۔ (یعنی نیچے گر گیا) [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4942]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4921»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحاديث البيوع»: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن وعلة السبئي ← عبد الله بن العباس القرشي