صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
48. فصل في الأشربة - ذكر الخبر الدال على أن النبيذ إذا اشتد كان خمرا-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ خبر کہ اگر شراب مضبوط ہو جائے تو وہ خمر ہے
حدیث نمبر: 5365
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَبْتَرٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْجَرِّ الأَخْضَرِ، وَالْجَرِّ الأَبْيَضِ، وَالْجَرِّ الأَحْمَرِ، فَقَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ، فَقَالَ: " لا تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالْحَنْتَمِ، وَلا تَشْرَبُوا فِي الْجَرِّ، وَاشْرَبُوا فِي الأَسْقِيَةِ، قَالُوا: فَإِنِ اشْتَدَّ فِي الأَسْقِيَةِ؟ قَالَ: وَإِنِ اشْتَدَّ فِي الأَسْقِيَةِ، فَصُبُّوا عَلَيْهَا الْمَاءَ، قَالُوا: فَإِنِ اشْتَدَّ؟ قَالَ: فَأَهْرِيقُوهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا حَرَّمَ عَلَيَّ، أَوْ حَرَّمَ الْخَمْرَ، وَالْمَيْسِرَ، وَالْكُوبَةَ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" ، قَالَ سُفْيَانُ: قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ: مَا الْكُوبَةُ؟ قَالَ: الطَّبْلُ.
قیس بن حبتر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سبز گھڑے سفید گھڑے اور سرخ گھڑے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اس بارے میں سب سے پہلے عبدالقیس قبیلے کے وفد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ دباء، مزفت اور حنتم (نامی برتنوں) میں نہ پیو اور تم مٹکے میں نہ پیو تم مشکیزوں میں پی لیا کرو۔ لوگوں نے عرض کی: اگر مشکیزے میں موجود (نبیذ میں) شدت آ جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مشکیزے میں موجود مشروب میں شدت آ جاتی ہے تو تم اس پر پانی ڈال لو۔ انہوں نے عرض کی: اگر پھر بھی شدت رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اسے بہا دو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھ پر حرام قرار دیا ہے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ تعالیٰ نے شراب جوے اور کوبہ کو حرام قرار دیا ہے اور ہر نشہ آور چیز بھی حرام ہے۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: میں نے علی بن بذیمہ سے کہا: کوبہ سے مراد کیا ہے انہوں نے کہا: ڈھول۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5365]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5341»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (4503)، «الصحيحة» (1708).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده جيد
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥قيس بن حبتر التميمي قيس بن حبتر التميمي ← عبد الله بن العباس القرشي | ثقة | |
👤←👥علي بن بذيمة الجزري، أبو الحسن، أبو عبد الله علي بن بذيمة الجزري ← قيس بن حبتر التميمي | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← علي بن بذيمة الجزري | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥محمد بن عبد الله الزبيرى، أبو أحمد محمد بن عبد الله الزبيرى ← سفيان الثوري | ثقة ثبت قد يخطئ في حديث الثوري | |
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة زهير بن حرب الحرشي ← محمد بن عبد الله الزبيرى | ثقة ثبت | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى أبو يعلى الموصلي ← زهير بن حرب الحرشي | ثقة مأمون |
قيس بن حبتر التميمي ← عبد الله بن العباس القرشي