صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
287. باب الصور والمصورين - ذكر البيان بأن الملائكة قد تدخل البيت الذي فيه الشيء اليسير من الصور-
تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر بیان کہ فرشتے اس گھر میں داخل ہو سکتے ہیں جس میں معمولی تصاویر ہوں
حدیث نمبر: 5850
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْمَلائِكَةَ لا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ" ، قَالَ بُسْرٌ: ثُمَّ اشْتَكَى فَعُدْنَاهُ، فَإِذَا عَلَى بَابِهِ سِتْرٌ، وَإِذَا فِيهِ صُورَةٌ، فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلانِيِّ: أَلَمْ يُخْبِرْنَا، وَيَدَعُ الثَّوْبَ؟! قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: أَلَمْ تَسْمَعْهُ؟ قَالَ:" إِلا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر موجود ہو۔“ بسر نامی راوی بیان کرتے ہیں، بعد میں وہ بیمار ہو گئے ہم ان کی عیادت کرنے کے لیے گئے تو ان کے دروازے پر ایک پردہ لٹکا ہوا تھا جس میں تصویر بنی ہوئی تھی میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا: کیا انہوں نے ہمیں (تصویر کے بارے میں) حدیث نہیں سنائی تھی اور یہ کپڑا انہوں نے لگا دیا ہے تو عبیداللہ نے کہا: کیا تم نے انہیں یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ کپڑے پر نقش و نگار کا حکم مختلف ہے (یعنی اس کی اجازت ہے) [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5850]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5820»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (133): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
زيد بن خالد الجهني ← أبو طلحة الأنصاري