صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
289. باب الصور والمصورين - ذكر لعن المصطفى صلى الله عليه وسلم الذين يصورون الأشياء-
تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو لعنت کی جو چیزیں تصویر کرتے ہیں
حدیث نمبر: 5852
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبِيَ اشْتَرَى حَجَّامًا، فَأَتَى بِمَحَاجِمِهِ فَكُسِرَتْ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الْكَلْبِ، وَكَسْبِ الْبَغِيِّ، وَلَعَنَ الْوَاشِمَةَ، وَالْمُسْتَوْشِمَةَ، وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ" .
عون بن ابوجحیفہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو دیکھا انہوں نے پچھنے لگانے والا ایک غلام خریدا وہ اپنے پچھنے لگانے کے آلات لے کر آیا، تو انہیں توڑ دیا گیا میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خون (یعنی پچھنے لگانے) کی قیمت کتے کی قیمت فاحشہ عورت کی آمدن (استعمال کرنے سے) منع کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جسم گودنے والی عورت اور گدوانے والی عورت، سود کھانے والے شخص اور کھلانے والے شخص پر لعنت کی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویر بنانے والے پر لعنت کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5852]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5822»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح الإسناد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
عون بن أبي جحيفة السوائي ← وهب بن وهب السوائي