پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
35. ذكر إباحة الانتفاع بلحوم الضحايا من السنة إلى السنة-
- ذکر اجازت کہ قربانی کے گوشت سے سال بہ سال نفع اٹھایا جائے
حدیث نمبر: 5933
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَزِيدَ ، مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ، أَنَّ امْرَأَتَهُ أُمَّ سُلَيْمٍ ، سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ فَقَالَتْ: قَدِمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ غَزْوَةٍ، فَدَخَلَ عَلَى أَهْلِهِ، فَقَرَّبْتُ لَهُ لَحْمًا مِنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ حَتَّى سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلْهُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ، إِلَى ذِي الْحِجَّةِ" .
یزید جو سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ان کی بیوی اُم سلیم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے قربانی کے گوشت کے بارے میں دریافت کیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ایک جنگ سے واپس تشریف لائے وہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لے گئے، تو انہوں نے ان کے سامنے قربانی کا گوشت پیش کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے اس وقت تک کھانے سے انکار کر دیا جب تک وہ اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت نہیں کر لیتے (جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے ایک ذوالحجہ سے لے کر اگلے ذوالحجہ تک بھی کھا سکتے ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5933]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5933، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25857، 27058، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 6282، 6283، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3689» «رقم طبعة با وزير 5903»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3109)، «الإرواء» (4/ 370).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5933 in Urdu
عائشة بنت أبي بكر الصديق ← علي بن أبي طالب الهاشمي