صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
11. باب التوبة - ذكر الإخبار عن وصف البعير الضال الذي تمثل هذه القصة به
توبہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس گمراہ اونٹ کی حالت کو بیان کرتی ہے جسے اس قصہ کے ساتھ تمثیل دی گئی
حدیث نمبر: 618
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ رَجُلٍ بِأَرْضٍ دَوِّيَّةٍ مَهْلَكَةٍ، وَمَعَهُ رَاحِلَتُهُ عَلَيْهَا زَادُهُ وَطَعَامُهُ وَمَا يُصْلِحُهُ، فَأَضَلَّهَا، فَخَرَجَ فِي طَلَبِهَا حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْمَوْتُ، قَالَ: أَرْجِعُ إِلَى مَكَانِي فَأَمُوتُ فِيهِ، فَرَجَعَ إِلَى مَكَانِهِ الَّذِي أَضَلَّهَا فِيهِ، فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ غَلَبَتْهُ عَيْنُهُ، فَاسْتَيْقَظَ، فَإِذَا رَاحِلَتُهُ عِنْدَ رَأْسِهِ عَلَيْهَا زَادُهُ وَمَا يُصْلِحُهُ، فَاللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ هَذَا الرَّجُلِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی ایک کے توبہ کرنے پر اس شخص سے زیادہ خوش ہوتا ہے، جو کسی ویران سنسان اور ہلاکت کا شکار کر دینے والی جگہ پر موجود ہو، اس کے ساتھ اس کی سواری بھی ہو جس پر اس کا زادِ راہ، اس کا کھانا اور اس کی ضروریات کی چیزیں موجود ہوں اور پھر وہ شخص اس سواری کو گم کر دے، پھر وہ اس کی تلاش میں نکلے یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، تو وہ یہ سوچے کہ میں اپنی جگہ پر واپس چلا جاتا ہوں اور وہاں فوت ہو جاؤں گا، تو وہ شخص واپس اس جگہ چلا جائے جہاں اس نے اپنی سواری کو گم کیا تھا، تو اسی حالت کے دوران اس کی آنکھ لگ جائے، پھر جب وہ بیدار ہو تو اس کی سواری اس کے سر کے پاس موجود ہو جس پر اس کا زادِ راہ اور چیزیں موجود ہوں، تو اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی ایک کی توبہ پر اس شخص سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 618]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6308، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2744، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 618، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7694، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2497، 2498، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20824، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3699» «رقم طبعة با وزير 617»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح سنن الترمذي» (2628): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 618 in Urdu
الحارث بن سويد التيمي ← عبد الله بن مسعود