صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
208. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم كان يجانب اتخاذ الأسباب في الأكل والشرب إلا أن تعتريه أحوال لا يكون منه القصد فيها-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کھانے پینے کے اسباب سے اجتناب کرتے تھے سوائے اس کے کہ ایسی حالتیں پیش آتیں جن میں ان کا کوئی ارادہ نہ ہوتا
حدیث نمبر: 6355
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قَالَ: كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَخَبَّازُهُ قَائِمٌ، فَقَالَ:" كُلُوا، فَمَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَغِيفًا مُرَقَّقًا، وَلا شَاةً سَمِيطَةً بِعَيْنِهِ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ" .
قتادہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ ان کا نانبائی کھڑا ہوا (روٹیاں لگا رہا تھا) سیدنا انس نے فرمایا: تم لوگ کھانا کھاؤ کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی پتلی (یعنی چھنے ہوئے آٹے کی) روٹی کھاتے ہوئے اور بھنی ہوئی بکری کھاتے ہوئے نہیں دیکھا، یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6355]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6321»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (5421).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري