صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
300. باب الحوض والشفاعة - ذكر الخبر الدال على أن ليس بين هذه الأخبار التي ذكرناها تضاد ولا تهاتر-
حوضِ کوثر اور شفاعت (سفارش) کا بیان - ذکر خبر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ہمارے ذکر کردہ خبروں میں کوئی تضاد یا تناقض نہیں ہے
حدیث نمبر: 6452
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ الضَّبِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَمْرٍو ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَوْضِي مَسِيرَةُ شَهْرٍ، زَوَايَاهُ سَوَاءً، مَاؤُهُ أَبْيَضُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، آنِيَتُهُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لا يَظْمَأُ بَعْدَهُ أَبَدًا" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا حوض ایک ماہ کی مسافت جتنا ہے۔ اس کے کنارے برابر ہیں۔ اس کا پانی برف سے زیادہ سفید، مشک سے زیادہ خوشبودار ہے۔ اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی طرح (بے شمار ہیں) جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6452]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6418»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الظلال» (728): ق، وليس عند (خ): «زواياه سواء».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
عبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عبد الله بن عمرو السهمي