صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
65. باب الفقر والزهد والقناعة - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من ترك الفضول في قوته رجاء النجاة في العقبى مما يعاقب عليه أكلة السحت
فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ وہ اپنی غذا میں فضول سے بچے تاکہ آخرت میں حرام کھانے والوں کی سزا سے نجات پائے
حدیث نمبر: 674
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ وِعَاءٍ مَلأَ ابْنُ آدَمَ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ، حَسْبُ ابْنِ آدَمَ أُكُلاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ، فَإِنْ كَانَ لا بُدَّ، فَثُلُثٌ لِطَعَامِهِ، وَثُلُثٌ لِشَرَابِهِ، وَثُلُثٌ لِنَفَسِهِ" .
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدم کا بیٹا پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرتا، آدم کے بیٹے کے لیے چند لقمے کافی ہیں جو اس کی پشت کو سیدھا رکھیں، اگر وہ نہیں مانتا، تو پھر اسے (اپنے پیٹ کا) ایک تہائی حصہ کھانے کے لیے، ایک تہائی حصہ پینے کے لیے اور ایک تہائی حصہ سانس لینے کے لیے رکھنا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 674]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 674، 5236، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7232، 8040، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6737، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2380، 2380 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3349، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17459» «رقم طبعة با وزير 673»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «الإرواء» (1983)، «الصحيحة» (2265).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 674 in Urdu
يحيى بن جابر الطائي ← المقدام بن معدي كرب الكندي