🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
627. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن وصف الملحمة التي تكون للمسلمين مع بني الأصفر قبل خروج المسيح الدجال-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ مسیح دجال کے خروج سے پہلے بنی اصفر کے ساتھ مسلمانوں کی ملحمہ کی وصف
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6786
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أُسَيْرِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ: هَاجَتْ رِيحٌ وَنَحْنُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ، فَغَضِبَ ابْنُ مَسْعُودٍ حَتَّى عَرَفْنَا الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ،" إِِنَّ السَّاعَةَ لا تَقُومُ حَتَّى لا يُقْسَمَ مِيرَاثٌ، وَلا يُفْرَحَ بِغَنِيمَةٍ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ إِِلَى الشَّامِ، وَقَالَ: عَدُوٌّ يَجْتَمِعُ لِلْمُسْلِمِينَ مِنْ هَا هُنَا فَيَلْتَقُونَ، فَتُشْتَرَطُ شُرْطَةُ الْمَوْتِ: لا تَرْجِعُ إِِلا وَهِيَ غَالِبَةٌ، فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ، فَيَفِيءُ هَؤُلاءِ وَهَؤُلاءِ، وَكُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ، وَتَفْنَى الشُّرْطَةُ، ثُمَّ تُشْتَرَطُ الْغَدَ شُرْطَةُ الْمَوْتِ: لا تَرْجِعُ إِِلا وَهِيَ غَالِبَةً، فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ، فَيَفِيءُ هَؤُلاءِ وَهَؤُلاءِ، وَكُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ، وَتَفْنَى الشُّرْطَةُ، ثُمَّ تُشْتَرَطُ الْغَدَ شُرْطَةُ الْمَوْتِ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ: لا تَرْجِعُ إِِلا وَهِيَ غَالِبَةً، فَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسَ، فَيَفِيءُ هَؤُلاءِ وَهَؤُلاءِ، وَكُلٌّ غَيْرُ غَالِبٍ، وَتُفْنَى الشُّرْطَةُ، ثُمَّ يَلْتَقُونَ فِي الْيَوْمِ الرَّابِعِ، فَيُقَاتِلُونَهُمْ وَيَهْزِمُونَهُمْ حَتَّى تَبْلُغَ الدِّمَاءُ نَحْرَ الْخَيْلِ، وَيَقْتَتِلُونَ حَتَّى إِِنَّ بَنِي الأَبِ كَانُوا يَتَعَادُّونَ عَلَى مِائَةٍ، فَيُقْتَلُونَ حَتَّى لا يَبْقَى مِنْهُمْ رَجُلٌ وَاحِدٌ، فَأَيُّ مِيرَاثٍ يُقْسَمُ بَعْدَ هَذَا وَأَيُّ غَنِيمَةٍ يُفْرَحُ بِهَا، ثُمَّ يَسْتَفْتِحُونَ، فَبَيْنَمَا هُمْ يَقْسِمُونَ الدَّنَانِيرَ بِالتَّرَسَةِ، إِِذْ أَتَاهُمْ فَزَعٌ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ: إِِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ فِي ذَرَارِيِّكُمْ، فَيَرْفُضُونَ مَا فِي أَيْدِيهِمْ وَيُقْبِلُونَ، وَيَبْعَثُونَ طَلِيعَةَ فَوَارِسَ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمْ يَوْمَئِذٍ خَيْرُ فَوَارِسِ الأَرْضِ، إِِنِّي لأَعْلَمُ أَسْمَاءَهُمْ وَأَسْمَاءَ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ وَأَلْوَانَ خُيُولِهِمْ" .
اسیر بن جابر بیان کرتے ہیں کہ تیز ہوا چل پڑی، ہم اس وقت سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ غصہ میں آ گئے، یہاں تک کہ ہمیں ان کے چہرے پر غصہ کے آثار محسوس ہو گئے، انہوں نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک وراثت کی تقسیم ختم نہیں ہو جاتی اور غنیمت کے ذریعے خوش نہیں ہوا جاتا، پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے شام کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: اس طرف دشمن مسلمانوں کے لیے اکٹھا ہو گا، پھر ان کا آمنا سامنا بھی ہو گا اور یہ شرط عائد کی جائے گی کہ مر جائیں گے (لیکن واپس نہیں جائیں گے)، تو واپس وہی جائے گا جو غالب ہو گا، یہ لوگ لڑائی کرتے رہیں گے یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے گا، تو یہ لوگ واپس چلے جائیں گے اور وہ لوگ بھی واپس چلے جائیں گے، کوئی بھی غالب نہیں آیا ہو گا اور شرط کا وقت بھی ختم ہو جائے گا، پھر اگلے دن موت کی شرط رکھی جائے گی کہ وہی واپس آئے گا جو غالب ہو گا، پھر وہ لڑائی کریں گے یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے گا، یہ بھی واپس آ جائیں گے اور وہ بھی واپس چلے جائیں گے، دونوں میں سے کوئی بھی غالب نہیں آیا ہو گا اور شرط ختم ہو جائے گی، پھر اس سے اگلے دن، تیسرے دن موت کی شرط عائد کی جائے گی کہ وہی واپس آئے گا جو غالب ہو گا، وہ لوگ لڑائی کرتے رہیں گے یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے گا، تو وہ گروہ بھی واپس چلا جائے گا اور یہ بھی واپس چلا جائے گا، کوئی غالب نہیں آیا ہو گا، پھر چوتھے دن ان کے درمیان لڑائی ہو گی تو یہ ان کے ساتھ لڑائی کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیں گے، یہاں تک کہ خون گھوڑوں کی گردن تک پہنچ جائے گا، اور لڑائی ہوتی رہے گی یہاں تک کہ ایک ہی باپ کے بیٹے ایک سو لوگوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے، تو وہ مارے جائیں گے یہاں تک کہ ان میں سے صرف ایک شخص باقی رہ جائے گا، تو پھر اس کے بعد وراثت کیسے تقسیم ہو گی اور پھر کون سی غنیمت کے ہمراہ خوشی حاصل کی جائے گی؟ پھر لوگ قسطنطنیہ کو فتح کریں گے، ابھی وہ دینار اور ڈھالیں تقسیم کر رہے ہوں گے کہ اسی دوران بڑی پریشان کن چیز ان تک آ جائے گی کہ دجال تمہاری اولادوں کے درمیان ظہور پذیر ہو گا، تو ان لوگوں کے ہاتھوں میں جو کچھ ہو گا وہ اسے پھینکیں گے اور آ جائیں گے، وہ لوگ اپنے گھڑ سواروں کو بھیجیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس دن روئے زمین کے سب سے بہترین سوار ہوں گے، میں ان لوگوں کے نام، ان کے آباء کے نام، ان کے قبائل کے نام اور ان کے گھوڑوں کے رنگوں سے بھی واقف ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6786]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2899، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6786، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8565، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3717» «رقم طبعة با وزير 6748»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2457)، «قصة المسيح» (ص 62/ 2)، «تيسير الانتفاع / أويس»: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥يسير بن عمرو الشيباني، أبو الخيار
Newيسير بن عمرو الشيباني ← عبد الله بن مسعود
له رؤية
👤←👥تميم بن نذير العدوي، أبو قتادة
Newتميم بن نذير العدوي ← يسير بن عمرو الشيباني
مختلف في صحبته
👤←👥حميد بن هلال العدوي، أبو نصر
Newحميد بن هلال العدوي ← تميم بن نذير العدوي
ثقة
👤←👥جرير بن حازم الأزدي، أبو النضر
Newجرير بن حازم الأزدي ← حميد بن هلال العدوي
ثقة
👤←👥وهب بن جرير الأزدي، أبو العباس، أبو الحسن
Newوهب بن جرير الأزدي ← جرير بن حازم الأزدي
ثقة
👤←👥محمد بن أبي بكر المقدمي، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي بكر المقدمي ← وهب بن جرير الأزدي
ثقة
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← محمد بن أبي بكر المقدمي
ثقة مأمون
Sahih Ibn Hibban Hadith 6786 in Urdu