صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
63. ذكر رضا المصطفى صلى الله عليه وسلم عن عثمان بن عفان رضي الله عنه عند خروجه من الدنيا-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے کے وقت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے راضی تھے
حدیث نمبر: 6917
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، أَنَّهُ رَأَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَبْلَ أَنْ يُصَابَ بِأَيَّامٍ بِالْمَدِينَةِ وَقَفَ عَلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، وَعُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ، فَقَالَ: أَتَخَافَانِ أَنْ تَكُونَا حَمَّلْتُمَا الأَرْضَ مَا لا تُطِيقُ؟ قَالا: حَمَّلْنَاهَا أَمْرًا هِيَ لَهُ مُطِيقَةٌ، وَمَا فِيهَا كَثِيرُ فَضْلٍ، فَقَالَ: انْظُرَا أَنْ لا تَكُونَا حَمَّلْتُمَا الأَرْضَ مَا لا تُطِيقُ؟ فَقَالا: لا، فَقَالَ: لَئِنْ سَلَّمَنِي اللَّهُ، لأَدَعَنَّ أَرَامِلَ أَهْلِ الْعِرَاقِ لا يَحْتَجْنَ إِِلَى أَحَدٍ بَعْدِي، قَالَ: فَمَا أَتَتْ عَلَيْهِ إِِلَى رَابِعَةٌ حَتَّى أُصِيبَ، قَالَ عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ: وَإِِنِّي لَقَائِمٌ مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ غَدَاةَ أُصِيبَ، وَكَانَ إِِذَا مَرَّ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ قَامَ بَيْنَهُمَا، فَإِِذَا رَأَى خَلَلا، قَالَ: اسْتَوُوا، حَتَّى إِِذَا لَمْ يَرَ فِيهِمْ خَلَلا تَقَدَّمَ، فَكَبَّرَ، قَالَ: رُبَّمَا قَرَأَ سُورَةَ يُوسُفَ أَوِ النَّحْلِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى، حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّاسُ، قَالَ: فَمَا كَانَ إِِلا أَنْ كَبَّرَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَتَلَنِي الْكَلْبُ أَوْ أَكَلَنِي الْكَلْبُ حِينَ طَعَنَهُ وَطَارَ الْعِلْجُ بِسِكِّينٍ ذِي طَرَفَيْنِ، لا يَمُرُّ عَلَى أَحَدٍ يَمِينًا وَشِمَالا إِِلا طَعَنَهُ، حَتَّى طَعَنَ ثَلاثَةَ عَشَرَ رَجُلا، فَمَاتَ مِنْهُمْ تِسْعَةٌ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، طَرَحَ عَلَيْهِ بُرْنُسًا، فَلَمَّا ظَنَّ الْعِلْجُ أَنَّهُ مَأْخُوذٌ نَحَرَ نَفْسَهُ، وَأَخَذَ عُمَرُ بِيَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَدَّمَهُ، فَأَمَّا مَنْ يَلِي عُمَرَ فَقَدْ رَأَى الَّذِي رَأَيْتُ، وَأَمَّا نَوَاحِي الْمَسْجِدِ فَإِِنَّهُمْ لا يَدْرُونَ مَا الأَمْرُ غَيْرَ أَنَّهُمْ فَقَدُوا صَوْتَ عُمَرَ وَهُمْ يَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، فَصَلَّى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِالنَّاسِ صَلاةً خَفِيفَةً، فَلَمَّا انْصَرَفُوا، قَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، انْظُرْ مَنْ قَتَلَنِي؟ فَجَالَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: غُلامُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، فَقَالَ: قَاتَلَهُ اللَّهُ، لَقَدْ كُنْتُ أَمَرْتُهُ بِمَعْرُوفٍ، ثُمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَجْعَلْ مَنِيَّتِي بِيَدِ رَجُلٍ يَدَّعِي الإِِسْلامَ، كُنْتَ أَنْتَ وَأَبُوكَ تُحِبَّانِ أَنْ يَكْثُرَ الْعُلُوجُ بِالْمَدِينَةِ، وَكَانَ الْعَبَّاسُ أَكْثَرَهُمْ رَقِيقًَا، فَاحْتُمِلَ إِِلَى بَيْتِهِ، فَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ تُصِبْهُمْ مُصِيبَةٌ قَبْلُ يَوْمَئِذٍ، فَقَائِلٌ يَقُولُ: نَخَافُ عَلَيْهِ، وَقَائِلٌ يَقُولُ: لا بَأْسَ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ مَيِّتٌ، وَوَلَجْنَا عَلَيْهِ، وَجَاءَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ، وَجَاءَ رَجُلٌ شَابٌّ، فَقَالَ:" أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بِبُشْرَى اللَّهِ، قَدْ كَانَ لَكَ مِنْ صُحْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقِدَمِ الإِِسْلامِ مَا قَدْ عَمِلْتَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفْتَ فَعَدَلْتَ، ثُمَّ شَهَادَةٌ"، قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، وَدِدْتُ أَنَّ ذَلِكَ كَفَافٌ لا عَلَيَّ وَلا لِي، فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ إِِذَا إِِزَارُهُ يَمَسُّ الأَرْضَ، فَقَالَ: رُدُّوا عَلَيَّ الْغُلامَ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، ارْفَعْ ثَوْبَكَ فَإِِنَّهُ أَنْقَى لِثَوْبِكَ، وَأَتْقَى لِرَبِّكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ، انْظُرْ مَا عَلَيَّ مِنَ الدَّيْنِ، فَحَسَبُوهُ فَوَجَدُوهُ سِتَّةً وَثَمَانِينَ أَلْفًا، فَقَالَ: إِِنْ وَفَّى مَالُ آلِ عُمَرَ فَأَدِّهِ مِنْ أَمْوَالِهِمْ، وَإِِلا فَسَلْ فِي بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَإِِنْ لَمْ يَفِ بِأَمْوَالِهِمْ، فَسَلْ فِي قُرَيْشٍ وَلا تَعْدُهُمْ إِِلَى غَيْرِهِمْ، اذْهَبْ إِِلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ، فَقُلْ لَهَا: يَقْرَأُ عَلَيْكِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ السَّلامَ، وَلا تَقُلْ: أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِِنِّي لَسْتُ لِلْمُؤْمِنِينَ بِأَمِيرٍ، فَقُلْ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ، فَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ فَوَجَدَهَا تَبْكِي، فَقَالَ لَهَا: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ كُنْتُ أَرَدْتُهُ لِنَفْسِي، وَلأُوثِرَنَّهُ الْيَوْمَ عَلَى نَفْسِي، فَجَاءَ، فَلَمَّا أَقْبَلَ، قِيلَ: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ قَدْ جَاءَ، فَقَالَ: ارْفَعَانِي، فَأَسْنَدَهُ إِِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: مَا قَالَتْ؟ قَالَ: الَّذِي تُحِبُّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَدْ أَذِنَتْ لَكَ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، مَا كَانَ شَيْءٌ أَهَمَّ إِِلَيَّ مِنْ ذَلِكَ الْمَضْطَجِعِ، فَإِِذَا أَنَا قُبِضْتُ فَسَلِّمْ، وَقُلْ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَإِِنْ أَذِنَتْ لِي فَأَدْخِلُونِي، وَإِِنْ رَدَّتْنِي فَرُدُّونِي إِِلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ جَاءَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ حَفْصَةُ وَالنِّسَاءُ يَسْتُرْنَهَا، فَلَمَّا رَأَيْنَاهَا قُمْنَا، فَمَكَثَتْ عِنْدَهُ سَاعَةً، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ الرِّجَالُ فَوَلِجَتْ دَاخِلا، ثُمَّ سَمِعْنَا بُكَاءَهَا مِنَ الدَّاخِلِ، فَقِيلَ لَهُ: أَوْصِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اسْتَخْلِفْ، قَالَ:" مَا أَرَى أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الأَمْرِ مِنْ هَؤُلاءِ النَّفَرِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، فَسَمَّى عَلِيًّا، وَطَلْحَةَ، وَعُثْمَانَ، وَالزُّبَيْرَ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَسَعْدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، قَالَ: وَلْيَشْهَدْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَلَيْسَ لَهُ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ، كَهَيْئَةِ التَّعْزِيَةِ لَهُ، فَإِِنْ أَصَابَ الأَمْرَ سَعْدٌ فَهُوَ ذَلِكَ، وَإِِلا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ أَيُّكُمْ مَا أُمِّرَ، فَإِِنِّي لَمْ أَعْزِلْهُ مِنْ عَجْزٍ وَلا خِيَانَةٍ، ثُمَّ قَالَ: أُوصِي الْخَلِيفَةَ بَعْدِي بِتَقْوَى اللَّهِ، وَأُوصِيهِ بِالْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ، أَنْ يَعْلَمَ لَهُمْ فَيْئَهُمْ، وَيَحْفَظَ لَهُمْ حُرْمَتَهُمْ، وَأُوصِيهِ بِالأَنْصَارِ خَيْرًا، الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالإِِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ أَنْ يُقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِأَهْلِ الأَمْصَارِ خَيْرًا، فَإِِنَّهُمْ رِدْءُ الإِِسْلامِ، وَجُبَاةُ الْمَالِ، وَغَيْظُ الْعَدُوِّ، وَأَنْ لا يُؤْخَذَ مِنْهُمْ إِِلا فَضْلُهُمْ عَنْ رِضًا، وَأُوصِيهِ بِالأَعْرَابِ خَيْرًا، إِِنَّهُمْ أَصْلُ الْعَرَبِ وَمَادَّةُ الإِِسْلامِ، أَنْ يُؤْخَذَ مِنْهُمْ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِهِمْ فَيُرَدَّ فِي فُقَرَائِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوَفَّى لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَأَنْ لا يُكَلَّفُوا إِِلا طَاقَتُهُمْ"، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، خَرَجْنَا بِهِ نَمْشِي، فَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَقَالَ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ، فَقَالَتْ: أَدْخِلُوهُ، فَأُدْخِلَ، فَوُضِعَ هُنَاكَ مَعَ صَاحِبَيْهِ، فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ دَفْنِهِ وَرَجَعُوا، اجْتَمَعَ هَؤُلاءِ الرَّهْطُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: اجْعَلُوا أَمْرَكُمْ إِِلَى ثَلاثَةٍ مِنْكُمْ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عَلِيٍّ، وَقَالَ سَعْدٌ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَالَ طَلْحَةُ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عُثْمَانَ، فَجَاءَ هَؤُلاءِ الثَّلاثَةُ: عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لِلآخَرَيْنِ: أَيُّكُمَا يَتَبَرَّأُ مِنْ هَذَا الأَمْرِ وَيَجْعَلُهُ إِِلَيْهِ، وَاللَّهُ عَلَيْهِ وَالإِِسْلامُ لَيَنْظُرَنَّ أَفْضَلَهُمْ فِي نَفْسِهِ وَلَيَحْرِصَنَّ عَلَى صَلاحِ الأُمَّةِ؟ قَالَ: فَأَسْكَتَ الشَّيْخَانِ عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: اجْعَلُوهُ إِِلَيَّ، وَاللَّهُ عَلَيَّ أَنْ لا آلُوَ عَنْ أَفْضَلِكُمْ، قَالا: نَعَمْ، فَجَاءَ بِعَلِيٍّ، فَقَالَ: لَكَ مِنَ الْقِدَمِ وَالإِِسْلامِ وَالْقَرَابَةِ مَا قَدْ عَلِمْتَ، آللَّهُ عَلَيْكَ لَئِنْ أَمَّرْتُكَ لَتَعْدِلَنَّ، وَلَئِنْ أَمَّرْتُ عَلَيْكَ لَتَسْمَعَنَّ وَلَتُطِيعَنَّ؟ ثُمَّ جَاءَ بِعُثْمَانَ، فقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَلَمَّا أَخَذَ الْمِيثَاقَ، قَالَ لِعُثْمَانَ: ارْفَعْ يَدَكَ فَبَايَعَهُ، ثُمَّ بَايَعَهُ عَلِيٌّ، ثُمَّ وَلَجَ أَهْلُ الدَّارِ فَبَايَعُوهُ" .
عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زخمی ہونے سے کچھ دن پہلے انہیں دیکھا وہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے پاس کھڑے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے کیا تم لوگوں کو یہ اندیشہ نہیں ہے کہ تم دونوں نے اس سرزمین پر وہ بوجھ عائد کر دیا ہے، جس کی وہ طاقت نہیں رکھتی تو ان دونوں نے کہا: ہم نے اس پر وہ چیز لازم کی ہے جس کی وہ طاقت رکھتی ہے اس میں کوئی اضافی ادائیگی لازم نہیں کی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم دونوں اس بات کا جائزہ لو کہ کہیں تم نے زمین پر وہ چیز عائد تو نہیں کی، جس کی وہ طاقت نہیں رکھتی۔ ان دونوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے سلامت رکھا تو میں اہل عراق کی بیواؤں کے لیے وہ کچھ چھوڑ کر جاؤں گا کہ میرے بعد انہیں کسی اور چیز کی حاجت نہیں ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: اس کے تین دن بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہو گئے۔
عمرو بن میمون کہتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے اس صبح میں کھڑا ہوا تھا میرے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان صرف سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ صفوں کے درمیان میں سے گزرے تو دونوں صفوں کے درمیان کھڑے ہوئے جب آپ نے ان میں خلل دیکھا تو فرمایا صفیں ٹھیک کر لو جب انہوں نے دیکھا ان میں کوئی خلل نہیں ہے تو آگے بڑھ گئے اور تکبیر کہی۔
راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بعض اوقات پہلی رکعت میں سورۃ یوسف یا سورہ نحل کی تلاوت کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ لوگ اکٹھے ہو جایا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ابھی انہوں نے تکبیر کہی ہی تھی کہ میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: کتے نے مجھے مار دیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) کتے نے مجھے کھا لیا یہ اس وقت کی بات ہے، جب انہیں زخمی کر دیا گیا پھر وہ شخص اس خنجر کو لے کر بھاگا، جو دونوں طرف سے دھار والا تھا وہ دائیں یا بائیں جس بھی شخص کے پاس سے گزرا اسے زخمی کیا، یہاں تک کہ اس نے تیرہ آدمیوں کو زخمی کر دیا جن میں سے نو افراد فوت ہو گئے۔ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے جب یہ صورت حال دیکھی تو اس نے اس کے اوپر کمبل ڈال دیا جب اس شخص کو یہ اندازہ ہو گیا کہ اب وہ پکڑا جائے گا، تو اس نے خودکشی کر لی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں آگے کیا جو لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قریب کھڑے تھے انہوں نے تو وہ بات دیکھ لی جو میں نے بھی دیکھی تھی لیکن جو لوگ مسجد کے (دور دراز کے) کناروں میں تھے انہیں پتہ نہیں چل سکا کہ کیا ہوا ہے صرف یہ ہوا کہ انہیں یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آواز آنا بند ہو گئی تو وہ سبحان اللہ سبحان اللہ کہنے لگے پھر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو مختصر نماز پڑھائی جب لوگوں نے نماز مکمل کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابن عباس! اس بات کا جائزہ لو کہ مجھے کس نے قتل کیا ہے تھوڑی دیر بعد آ کر انہوں نے بتایا: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے غلام نے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے میں نے اسے بھلائی کی بات کا حکم دیا تھا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری موت کسی ایسے شخص کے ہاتھوں نہیں کی جو اسلام کا دعوے دار ہو تم اور تمہارے والد (یعنی سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مدینہ منورہ میں غلاموں کی تعداد زیادہ ہو۔
(راوی کہتے ہیں:) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے غلام سب سے زیادہ تھے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر ان کے گھر پہنچایا گیا تو یوں محسوس ہوتا تھا کہ اس دن سے پہلے لوگوں کو کبھی کوئی مصیبت لاحق ہوئی ہی نہیں، کوئی شخص یہ کہتا تھا ہمیں ان کے بارے میں اندیشہ ہے (کہ کہیں یہ شہید نہ ہو جائیں) کوئی شخص یہ کہتا تھا کوئی حرج نہیں (یعنی یہ ٹھیک ہو جائیں گے) پھر نبیذ لائی گئی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گئی پھر دودھ لایا گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پیا تو وہ بھی ان کے زخم سے باہر آ گیا تو لوگوں کو یہ اندازہ ہو گیا کہ یہ فوت ہو جائیں گے ہم لوگ ان کے اردگرد اکٹھے ہو گئے لوگ آتے اور ان کی تعریف کرتے ایک نوجوان شخص آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہے کیونکہ آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی آپ کو ابتداء میں اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا اور آپ نے (اسلام کے لیے) خدمات سرانجام دیں پھر جب آپ خلیفہ بنائے گئے تو آپ نے انصاف سے کام لیا اور اب آپ کو شہادت نصیب ہو رہی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے میری یہ خواہش ہے کہ یہ معاملہ برابری کی بنیاد پہ ہو، نہ میرے ذمے کوئی چیز لازم ہو اور نہ ہی میرے حق میں کوئی چیز ہو، جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا تو اس کا تہبند زمین کو چھو رہا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس نوجوان کو میرے پاس واپس بلاؤ۔ آپ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے تم اپنے کپڑے کو (زمین سے اوپر کر لو کیونکہ اس طرح تمہارا کپڑا صاف بھی رہے گا اور تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پرہیزگار بھی شمار کئے جاؤ گے)۔
اے عبداللہ اس بات کا جائزہ لو کہ میرے ذمے کتنا قرض لازم ہے جب لوگوں نے اس کا حساب کیا تو 86 ہزار (درہم ان کے ذمے واجب الادا تھے) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر تو عمر کی اولاد کا مال اسے پوری طرح ادا کر سکتا ہو، تو ان کے اموال میں سے اسے ادا کیا جائے ورنہ بنو عدی بن کعب سے اس کا مطالبہ کیا جائے اگر ان کے اموال بھی اسے پورا ادا نہ کر سکیں، تو پھر قریش سے اس کا مطالبہ کیا جائے لیکن قریش کے علاوہ کسی اور سے اس بارے میں مطالبہ نہ کیا جائے تم ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور ان سے یہ کہو کہ عمر آپ کو سلام پیش کرتا ہے یہ نہ کہنا کہ امیر المؤمنین نے سلام کہا: ہے، کیونکہ اب میں کسی مومن کا امیر نہیں رہا تم یہ کہنا: عمر بن خطاب یہ اجازت مانگ رہا ہے کہ اسے اس کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سلام کیا پھر انہوں نے اجازت مانگی تو انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو روتے ہوئے پایا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: عمر بن خطاب آپ سے اجازت مانگ رہے ہیں کہ انہیں ان کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا جائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا اللہ کی قسم! میرا ارادہ خود یہاں دفن ہونے کا تھا، لیکن میں آج ان کو اپنے اوپر ترجیح دیتی ہوں جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ واپس آئے تو بتایا گیا، عبداللہ آ گئے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ مجھے بٹھاؤ۔ ایک شخص نے آپ کو ٹیک دی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا جواب دیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: وہی اے امیر المؤمنین جو آپ کو پسند ہے انہوں نے آپ کو اجازت دیدی ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا الحمدللہ اس جگہ دفن ہونے سے زیادہ اہم میرے لیے اور کوئی چیز نہیں تھی جب میں مر جاؤں تو تم پھر سلام کہنا اور یہ کہنا: عمر بن خطاب اندر آنے کی اجازت طلب کر رہا ہے اگر وہ مجھے اجازت دیدیں تو تم مجھے اندر لے جانا اور اگر وہ مجھے لوٹا دیں تو تم مجھے مسلمانوں کے قبرستان کی طرف لے جانا پھر ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں دیگر خواتین نے انہیں اپنی اوٹ میں لیا ہوا تھا، جب ہم نے انہیں دیکھا تو ہم وہاں سے اٹھ گئے وہ تھوڑی دیر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہیں پھر مردوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو وہ خواتین گھر کے اندرونی حصے میں چلی گئیں پھر ہم نے گھر کے اندرونی حصے سے ان خواتین کے رونے کی آواز سنی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: اے امیر المؤمنین آپ کوئی وصیت کر دیجئے اور کسی کو خلیفہ مقرر کر دیجئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا میرے خیال میں ان افراد سے زیادہ اس معاملے کا حقدار اور کوئی نہیں ہے یہ وہ لوگ ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال فرمایا تھا تو آپ ان حضرات سے راضی تھے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا عثمان غنی، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم کا نام لیا، اللہ تعالیٰ ان حضرات سے راضی ہو۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ موجود رہے گا، لیکن اس کا حکومت کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا، یوں محسوس ہوا جیسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی دلجوئی کرنا چاہتے تھے اگر خلافت سعد کو مل گی تو یہ ان کے لیے ہو گی ورنہ آپ حضرات میں سے کسی کو بھی امیر مقرر کیا جائے گا وہ ان سے مدد ضرور حاصل کرے میں نے انہیں ان کے عاجز ہونے یا ان کی کسی خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔
پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے بعد والے خلیفہ کو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کرتا ہوں اور اسے مہاجرین اولین (کا خاص خیال رکھنے) کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کے حق کو جان لے اور ان کی حرمت کی حفاظت کرے اور میں اس خلیفہ کو انصار کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں جنہوں نے ان سے پہلے جگہ اور ایمان کو ٹھکانہ بنا لیا تھا کہ وہ خلفیہ ان میں سے اچھے لوگوں کی اچھائی کو قبول کرے اور برائی کرنے والے سے درگزر کرے اور میں اس خلیفہ کو تمام علاقوں کے رہنے والوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں، کیونکہ یہ لوگ اسلام کے محافظ ہیں مال کو حاصل کرنے والے ہیں دشمن پر غیض و غضب کرنے والے ہیں ان کا اضافی مال ان سے صرف رضامندی کے ساتھ ہی وصول کیا جائے اور میں اس خلیفہ کو دیہاتیوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں کیونکہ وہ عربوں کی اصل ہیں اور اسلام کا مادہ ہیں ان کے اموال کی زکوۃ ان سے وصول کی جائے اور ان کے غریبوں کی طرف لوٹا دی جائے میں اس خلیفہ کو اللہ کے ذمہ اس کے رسول کے ذمہ کے بارے میں یہ تلقین کرتا ہوں کہ ان کے نام پر کئے گئے عہد کو پورا کیا جائے اور ان کے علاوہ لوگوں کے ساتھ جنگ کی جائے اور ان لوگوں کو صرف ان کی طاقت کے مطابق پابند کیا جائے۔
جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو ہم انہیں لے کر چلتے ہوئے آئے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور یہ کہا: عمر اندر آنے کی اجازت چاہتا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا انہیں اندر لے آؤ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اندر لے جایا گیا اور انہیں وہاں ان کے ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا گیا جب ان کے دفن سے فارغ ہو گئے اور لوگ واپس آ گئے تو یہ حضرات اکٹھے ہوئے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ لوگ اپنے معاملے کو اپنے میں سے تین افراد کے لیے مخصوص کر دیں (یعنی تین لوگ اپنے حق سے دستبردار ہو جائیں) سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اپنا معاملہ علی کے سپرد کرتا ہوں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اپنا معاملہ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اپنا معاملہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں، تو یہ تین لوگ ہو گئے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے باقی دو افراد سے کہا: آپ دونوں میں کون اس معاملے سے لاتعلق ہونا چاہے گا کہ وہ اسے دوسرے کے سپرد کر دے اور اللہ تعالیٰ اس کا نگران ہو اور اسلام اس کا نگران ہو اور وہ اس بات کا جائزہ لے کہ وہ اس کے نزدیک ان سب سے افضل ہے اور وہ اس بارے میں امت کی بھلائی کے بارے میں زیادہ کوشش کرے گا۔
راوی کہتے ہیں: تو دونوں بزرگ یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خاموش رہے اس پر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ لوگ اس معاملے کو میرے سپرد کر دیں اور اللہ کے نام پر یہ بات میرے ذمے لازم ہے کہ میں اس معاملے میں سے آپ میں افضل شخص کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔ ان دونوں نے جواب دیا: جی ہاں، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کو قدیم الاسلام ہونے کا شرف حاصل ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرابت کا شرف حاصل ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں، تو اللہ کی قسم! کہ آپ کے ذمے یہ بات لازم ہے کہ اگر میں آپ کو امیر بنا دوں، تو آپ عدل سے کام لیں گے اور اگر میں آپ کو امیر نہ بناؤں، تو آپ (امیر مقرر ہونے والے شخص) کی اطاعت و فرمانبرداری کریں گے پھر عثمان آئے، تو انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کی مانند کلمات کہے، جب سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے یہ عہد لے لیا تو انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے پھر انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی پھر تمام لوگ اندر آ گئے اور انہوں نے بھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی۔
[صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6917]

تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6878»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (3700).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
عمرو بن ميمون الأودي ← عمر بن الخطاب العدوي