🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
245. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر الأمر بمحبة عائشة إذ المصطفى صلى الله عليه وسلم كان يحبها-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت کے حکم کا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت کرتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7105
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اجْتَمَعَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلْنَ فَاطِمَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَ لَهَا: قُولِي لَهُ: إِنَّ نِسَاءَكَ قَدِ اجْتَمَعْنَ إِلَيَّ، وَهُنَّ يَسْأَلْنَكَ الْعَدْلَ فِي بِنْتِ أَبِي قُحَافَةَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَعِي فِي مِرْطٍ، فَقَالَتْ لَهُ: إِنَّ نِسَاءَكَ أَرْسَلْنَنِي إِلَيْكَ وَقَدِ اجْتَمَعْنَ وَهُنَّ يَنْشُدْنَكَ الْعَدْلَ فِي بِنْتِ أَبِي قُحَافَةَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتُحِبِّينِي؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَحِبِّيهَا"، فَرَجَعَتْ إِلَيْهِنَّ فَأَخْبَرَتْهُنَّ بِمَا قَالَ لَهَا، فَقُلْنَ: إِنَّكِ لَمْ تَصْنَعِي شَيْئًا، فَارْجِعِي إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: لا واللَّهِ، لا أَرْجِعُ إِلَيْهِ فِيهَا أَبَدًا، وَكَانَتْ بِنْتُ أَبِيهَا حَقًّا، فَأَرْسَلْنَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَهِيَ الَّتِي كَانَتْ تُسَامِينِي مِنْ بَيْنَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ أَزْوَاجَكَ أَرْسَلْنَنِي إِلَيْكَ، وَهُنَّ يَنْشُدْنَكَ الْعَدْلَ فِي بِنْتِ أَبِي قُحَافَةَ، ثُمَّ أَقْبَلَتْ عَلَيَّ، فَشَتَمَتْنِي، فَسَكَتُّ أُرَاقِبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنْظُرُ إِلَى طَرْفِهِ، هَلْ يَأْذَنُ لِي أَنْ أَنْتَصِرَ مِنْهَا؟ فَلَمْ يَتَكَلَّمْ، فَشَتَمَتْنِي حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ لا يَكْرَهُ أَنْ أَنْتَصِرَ مِنْهَا، فَاسْتَقْبَلْتُهَا، فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ أَفْحَمْتُهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهَا بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَلَمْ أَرَ امْرَأَةً قَطُّ أَكْثَرَ خَيْرًا، وَأَكْثَرَ صَدَقَةً، وَأَوْصَلَ لِلرَّحِمِ، وَأَبْذَلَ لِنَفْسِهَا فِي شَيْءٍ تَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللَّهِ جَلَّ وَعَلا مِنْ زَيْنَبَ مَا عَدَا سُورَةً مِنْ غَرْبِ حِدَّةٍ كَانَ فِيهَا يُوشِكُ مِنْهَا الْفَيْئَةَ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج اکٹھی ہوئیں اور انہوں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا ان خواتین نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہنا: آپ کی بیویاں میرے پاس اکٹھی ہو کر آئیں وہ آپ سے یہ مطالبہ کر رہی تھیں کہ آپ ابوقحافہ کی صاحب زادی (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) کے بارے میں انصاف سے کام لیجئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ لحاف میں موجود تھے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو یہ گزارش کی کہ آپ کی ازواج نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے وہ اکٹھی ہوئی تھیں اور انہوں نے آپ کو یہ واسطہ دیا ہے کہ آپ ابوقحافہ کی صاحب زادی کے بارے میں انصاف سے کام لیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مجھ سے محبت کرتی ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اس سے (یعنی عائشہ سے) محبت کرو، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ان خواتین کے پاس واپس گئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے جو فرمایا تھا اس کے بارے میں انہیں بتایا، تو ان خواتین نے کہا: آپ نے کچھ نہیں کیا آپ دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائیں، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم اب میں اس بارے میں کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دوبارہ نہیں جاؤں گی۔
(سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) وہ واقعی اپنے والد کی صاحب زادی تھیں پھر ان ازواج نے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کو بھیجا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے یہ وہ خاتون تھیں جو میرے مقابلے کی دعوے دار تھیں انہوں نے کہا: آپ کی ازواج نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے انہوں نے ابوقحافہ کی صاحب زادی کے بارے میں انصاف کرنے کی گزارش کی ہے پھر وہ خاتون میری طرف متوجہ ہوئیں انہوں نے مجھے برا کہنا شروع کیا میں خاموش رہی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جائزہ لیتی رہی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھتی رہی کہ کیا آپ مجھے اجازت دیں گے کہ میں انہیں جواب دوں لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات نہیں کی وہ مسلسل مجھے برا کہتی رہیں، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ اگر اب میں نے ان کا جواب دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ برا نہیں لگے گا میں ان کے سامنے آئی اور تھوڑی ہی دیر میں، میں نے انہیں خاموش کروا دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ ابوبکر کی بیٹی ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے کبھی ایسی کوئی عورت نہیں دیکھی جو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے زیادہ بھلائی کرنے والی ہو زیادہ صدقہ خیرات کرنے والی ہو زیادہ صلہ رحمی کرنے والی ہو اور اپنے آپ کو ایسے اعمال میں زیادہ مصروف رکھنے والی ہو جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے البتہ یہ ہے کہ ان کے مزاج میں کچھ تیزی تھی لیکن وہ اس بارے میں جلد رجوع بھی کر لیا کرتی تھیں (یعنی اپنی غلطی تسلیم کر لیتی تھیں)
[صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7061»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «حقوق النساء في الإسلام» (ص 114): م (7/ 135 - 136). قال الناشر: وقع سقط وتصحيف - هنا - في «الأصل»؛ صححناه من «طبعة المؤسسة».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن المتوكل القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن المتوكل القرشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي، أبو العباس
Newمحمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي ← محمد بن المتوكل القرشي
ثقة