🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
451. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر خبر أوهم عالما من الناس أن حكم باطنه حكم ظاهره-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا جو بعض عالموں کو یہ وہم دلا سکتا ہے کہ باطن کا حکم ظاہر کے حکم جیسا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7316
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَيِّتُ يُبْعَثُ فِي ثِيَابِهِ الَّتِي قُبِضَ فِيهَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ عَلَيْهِ السَّلامُ:" الْمَيِّتُ يُبْعَثُ فِي ثِيَابِهِ الَّتِي قُبِضَ فِيهَا"، أَرَادَ بِهِ فِي أَعْمَالِهِ كَقَوْلِهِ جَلَّ وَعَلا: وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ يُرِيدُ بِهِ: وَأَعْمَالَكَ فَأَصْلِحْهَا، لا أَنَّ الْمَيِّتَ يُبْعَثُ فِي ثِيَابِهِ الَّتِي قُبِضَ فِيهَا، إِذِ الأَخْبَارُ الْجَمَّةُ تُصَرِّحُ عَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنَّ النَّاسَ يُحْشَرُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میت کو اس کے انہی کپڑوں میں زندہ کیا جائے گا، جس میں انتقال ہوا تھا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: میت کو اس کے انہی کپڑوں میں زندہ کیا جائے گا جس میں انتقال ہوا تھا۔ اس کے ذریعے آپ کی مراد میت کے اعمال ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ اور تم اپنے کپڑوں کو پاک کرو اس کے ذریعے مراد یہ ہے کہ اپنے اعمال کو پاک کرو اور اسے ٹھیک کرو۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ میت کو انہی کپڑوں میں زندہ کیا جائے گا، جن کپڑوں میں اس کا انتقال ہوا تھا۔ کیونکہ تمام تر روایات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اس بات کی صراحت موجود ہے کہ لوگوں کو قیامت کے دن برہنہ پاؤں اور برہنہ جسم اور ختنوں کے بغیر اٹھایا جائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7316]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7272»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1671).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري
ثقة إمام مكثر
👤←👥محمد بن إبراهيم القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن إبراهيم القرشي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري
ثقة
👤←👥يزيد بن الهاد الليثي، أبو عبد الله
Newيزيد بن الهاد الليثي ← محمد بن إبراهيم القرشي
ثقة مكثر
👤←👥يحيى بن أيوب الغافقي، أبو العباس
Newيحيى بن أيوب الغافقي ← يزيد بن الهاد الليثي
صدوق حسن الحديث
👤←👥سعيد بن أبي مريم الجمحي، أبو محمد
Newسعيد بن أبي مريم الجمحي ← يحيى بن أيوب الغافقي
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن معين، أبو زكريا
Newيحيى بن معين ← سعيد بن أبي مريم الجمحي
ثقة حافظ إمام الجرح والتعديل
👤←👥أحمد بن الحسن الصوفي، أبو عبد الله
Newأحمد بن الحسن الصوفي ← يحيى بن معين
ثقة