علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
161. باب قراءة القرآن - ذكر ما أمر غير عبد الله بن عمرو بقراءته ابتداء
قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ عبد اللہ بن عمرو کو ابتدائی طور پر کیا پڑھنے کا حکم دیا گیا
حدیث نمبر: 773
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ ، وَحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، أَنَّ عَيَّاشَ بْنَ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُمْ، عَنْ عِيسَى بْنِ هِلالٍ الصَّدَفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرِئْنِي الْقُرْآنَ، قَالَ:" اقْرَأْ ثَلاثًا مِنْ ذَوَاتِ الر"، قَالَ الرَّجُلُ: كَبُرَ سِنِّي، وَثَقُلَ لِسَانِي، وَغَلُظَ قَلْبِي، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْرَأْ ثَلاثًا مِنْ ذَوَاتِ حم"، فَقَالَ الرَّجُلُ: مِثْلَ ذَلِكَ، وَلَكِنْ أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ سُورَةً جَامِعَةً، فَأَقْرَأَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا زُلْزِلَتِ الأَرْضُ سورة الزلزلة آية 1 حَتَّى بَلَغَ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ سورة الزلزلة آية 5 - 7 قَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا أُبَالِي أَنْ لا أَزِيدَ عَلَيْهَا حَتَّى أَلْقَى اللَّهَ، وَلَكِنْ أَخْبِرْنِي بِمَا عَلَيَّ مِنَ الْعَمَلِ أَعْمَلْ مَا أَطَقْتُ الْعَمَلَ، قَالَ: " الصَّلَوَاتُ الْخُمْسُ، وَصِيَامُ رَمَضَانَ، وَحَجُّ الْبَيْتِ، وَأَدِّ زَكَاةَ مَالِكَ، وَمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے قرآن پڑھنا سکھائیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ”الر“ سے شروع ہونے والی تین سورتوں کی تلاوت سیکھ لو اس شخص نے عرض کی: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے۔ زبان وزنی ہو گئی ہے دل سخت ہو گیا ہے (یعنی حافظہ کمزور ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ”حم“ سے شروع ہونے والی تین سورتیں سیکھ لو اس شخص نے اس کی مانند کلمات کہے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایک جامع سورۃ پڑھنا سکھا دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سورہ زلزال پڑھنا سکھا دی، یہاں تک کہ جب آپ اس آیت پر پہنچے: ”جو شخص ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی برائی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا۔“ اس شخص نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے۔ میں اس بات کی پروا نہیں کروں گا کہ میں اس کے علاوہ مزید بھی کچھ سیکھوں، یہاں تک کہ میںاللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤں۔ آپ مجھے یہ بتا دیجئے مجھ پر کون سا عمل کرنا لازم ہے میں وہ عمل کروں گا، جس کی میں طاقت رکھتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ نمازیں پڑھنا، رمضان کے روزے رکھنا بیت اللہ کا حج کرنا اور تم اپنے مال کی زکوۃ ادا کرو، نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 773]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 773، 5914، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3986، 7624، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4377، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4439، 7973، 10484، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1399، 2789، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4749، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6686» «رقم طبعة با وزير 770»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «ضعيف أبي داود» (247).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، عيسى بن هلال الصدفي، روى عنه غير واحد وذكره المؤلف في الثقات، وأورده الفسوي في تاريخه 2/ 515 - 516 في ثقات التابعين من أهل مصر، وباقي رجاله ثقات من رجال الصحيح.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 773 in Urdu
عيسى بن هلال الصدفي ← عبد الله بن عمرو السهمي