المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
62. خطبة النبى صلى الله عليه وآله وسلم فى حجة الوداع
نبی ﷺ کا حجۃ الوداع میں خطبہ۔
حدیث نمبر: 1759
أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العدل، حدثنا أبو بكر يحيى (1) بن جعفر بن الزِّبْرِقان، حدثنا زيد بن الحُباب، حدثنا معاوية بن صالح، حدثني سُلَيم بن عامر، سمعت أبا أُمامةَ يقول: سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقولُ وهو يَخطُبُ الناسَ على ناقته الجَدْعاء في حَجَّة الوداع، يقول:"يا أيها الناس، أَطيعوا ربَّكم، وصلُّوا خَمْسَكم، وأدُّوا زكاةَ أموالِكم، وصومُوا شهرَكم، وأَطيعُوا ذا أمرِكم؛ تَدخُلوا جنةَ ربِّكم". قلتُ لأبي أُمامة: منذُ كم سمعتَ هذا الحديث؟ قال: سمعتُه وأنا ابنُ ثلاثين سنة (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی جدعاء اونٹنی پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے سنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: اے لوگو! اپنے رب کی اطاعت کرو، نماز پنجگانہ ادا کرو، اپنے اموال کی زکوۃ ادا کرو اور ماہِ رمضان کے روزے رکھو اور اپنے امیر کی اطاعت کرو تو تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو گے (سلیم بن عامر فرماتے ہیں) میں نے ابوامامہ سے پوچھا: آپ نے یہ حدیث کب سے سن رکھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے یہ حدیث اس وقت سے سن رکھی ہے جب میری عمر تیس برس تھی۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1759]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 1759 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في النسخ الخطية: أبو بكر بن يحيى، وهو خطأ، فهو يحيى بن جعفر بن الزبرقان، وأبو بكر كنيته، كما في مصادر ترجمته.
🔍 فنی نکتہ: خطی نسخوں میں "ابوبکر بن یحییٰ" لکھا ہے جو غلط ہے، یہ 'یحییٰ بن جعفر بن الزبرقان' ہیں اور ابوبکر ان کی کنیت ہے۔
(2) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه الترمذي (616)، وابن حبان (4563) من طريقين عن زيد بن الحباب، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام ترمذی (616) اور ابن حبان (4563) نے زید بن الحباب کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وقال الترمذي: حديث حسن صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: امام ترمذی نے اسے "حسن صحیح" کہا ہے۔
وأخرجه أحمد 36/ (22161) عن معاوية بن صالح، به. وانظر ما سلف برقم (19) و (1452).
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (22161) نے معاویہ بن صالح کے طریق سے روایت کیا ہے۔ پیچھے نمبر (19) اور (1452) بھی ملاحظہ فرمائیں۔