🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
284. تفسير سورة الزخرف
سورۂ الزخرف کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3711
أخبرنا أبو عَوْن محمد بن أحمد الجزّار بمكة، حَدَّثَنَا محمد بن علي بن زيد، حَدَّثَنَا سعيد بن منصور، حَدَّثَنَا أبو عَوَانة، عن أبي بِشْر، عن سعيد بن جُبير قال: قلت لابن عباس: ﴿وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَنِ﴾ [الزخرف: 19] أو (عندَ الرَّحمنِ) ؟ فقال: عِبادُ الرَّحمن، قلت: هو في مُصحَفي: (عندَ الرَّحمنِ) ! قال: فامحُها واكتُبْ: عِبادُ الرَّحمن (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3670 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِکَۃَ الَّذِیْنَ ھُمْ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ (الزخرف: 19) میں عباد الرحمن ۔ (بطور جمع) ہے یا عبدالرحمن ۔ (بطور واحد) ہے؟ انہوں نے کہا: عباد الرحمن ہے۔ میں نے کہا: میرے مصحف میں تو عبدالرحمن ہے۔ آپ نے فرمایا: اس کو مٹا کر عباد الرحمن لکھ لو۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3711]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3711 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. أبو عوانة: هو وضاح اليشكري، وأبو بشر: هو جعفر بن أبي وحشية.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: ابو عوانہ سے مراد وضاح یشکری اور ابو بشر سے مراد جعفر بن ابی وحشیہ ہیں۔
وقراءة (عند الرَّحمن) بالنون قرأ بها من السبعة ابن كثير ونافع وابن عامر. انظر "السبعة في القراءات" لابن مجاهد ص 585.
📖 حوالہ / مصدر: قرات: (عند الرحمٰن) نون کے ساتھ؛ یہ سبعہ قرّاء میں سے ابن کثیر، نافع اور ابن عامر کی قرات ہے۔ دیکھیے: ابن مجاہد کی "السبعة في القراءات" (ص 585)۔