🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
415. عَزَائِمُ السُّجُودِ فِي الْقُرْآنِ
قرآن کریم میں سجدہ تلاوت کے لازمی مقامات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3999
حدَّثنا أبو علي الحافظ، أخبرنا علي بن سَلْم الحافظ، حدَّثنا محمد بن حماد، حدَّثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن عمرو بن دينار، عن جابر: أنَّ النبي ﷺ كان بحِراءٍ إذ أتاه ملَكٌ بنَمَطٍ من دِيباجٍ فيه مكتوبٌ: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ إلى ﴿مَا لَمْ يَعْلَمْ﴾ (3) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غار حرا میں تشریف فرما تھے کہ آپ کے پاس ایک فرشتہ ریشم کا ایک کپڑا لے کر آیا جس پر لکھا ہوا تھا: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ سے لے کر ﴿مَا لَمْ يَعْلَمْ﴾ تک۔ [سورة العلق: 1-5] [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3999]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 3999] [ترقيم الشركة 3977]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3999 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) رجاله ثقات إلّا أنَّ المحفوظ فيه عن عمرو بن دينار الإرسال، وذكرُ جابر في إسناده وهمٌ كما نقل المصنف عن شيخه أبي علي الحافظ، خولف محمد بن حماد - وهو الطِّهراني - في وصله كما في الحديث التالي.
🔍 فنی نکتہ / علّت: اس کے راوی ثقہ ہیں مگر عمرو بن دینار سے "محفوظ" روایت "مرسل" ہے، اور سند میں جابر کا ذکر "وہم" ہے جیسا کہ مصنف نے اپنے شیخ ابو علی الحافظ سے نقل کیا ہے۔ محمد بن حماد (طہرانی) کی اسے "موصول" بیان کرنے میں مخالفت کی گئی ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3999 in Urdu