🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. ذكر عذاب يوم الظلة
سایہ والے دن کے عذاب کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4121
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني داود بن قيس، عن زيد بن أسلم، في قول الله ﷿: ﴿أَصَلَاتُكَ تَأْمُرُكَ أَنْ نَتْرُكَ مَا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا أَوْ أَنْ نَفْعَلَ فِي أَمْوَالِنَا مَا نَشَاء﴾ [هود: 87] ، قال: كان مما ينهاهم عنه حَذْفُ الدراهم - أو قال: قَطْعُ الدراهم - ﴿فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ﴾ [الشعراء: 189] ، قال: بعث إليهم ظُلَّةٌ من سَحابٍ، وبعث الله إلى الشمس فأحرقَتْ على الأرض، فخرجوا كلُّهم إلى تلك الظُّلَّة، حتى إذا اجتمعوا كلُّهم كشف الله عنهم الظُّلَّة، وأحمى عليهم الشمس، فاحترقُوا كما يحترِقُ الجَرادُ في المِقْلَى (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4077 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد: اَصَلٰوتُکَ تَاْمُرُکَ اَنْ نَّتْرُکَ مَا یَعْبُدُ ٰابَآؤُنَآ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْٓ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا (ھود: 87) بولے اے شعیب! کیا تمہاری نماز تمہیں یہ حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادا کے خداؤں کو چھوڑ دیں یا اپنے مال میں جو چاہیں نہ کریں کے متعلق فرماتے ہیں: سیدنا شعیب علیہ السلام ان کو جن چیزوں سے روکتے تھے منجملہ ان کے یہ بھی تھی کہ درہم کم کرنے یا دراہم کاٹنے سے ان کو روکتے تھے۔ تو ان کو شامیانے کے دن کے عذاب نے آ لیا، بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا۔ آپ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے ان کی جانب بادل کا ایک ٹکڑا بھیجا پھر اللہ تعالیٰ نے سورج کو حکم دیا، اس نے زمین پر شدید گرمی پیدا کر دی جس کی وجہ سے وہ سب اس بادل کی طرف بھاگ نکلے۔ جب وہ سب کے سب اس بادل کے نیچے جمع ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے وہ بادل ان پر کھول دیا اور گرمی نے ان کو بھون کر رکھ دیا تو وہ لوگ اس طرح جل گئے جیسے دیگچی میں ٹڈی (ایک پرندہ) جلتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين/حدیث: 4121]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4121 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) رجاله ثقات.
⚖️ درجۂ راوی: اس کے رجال ثقہ ہیں۔
وأخرجه دون تفسير عذاب يوم الظُّلة: الطبري في "تفسيره" 12/ 102 عن يونس بن عبد الأعلى، عن عبد الله بن وهب، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے طبری نے "تفسیر" 12/ 102 میں "عذاب یوم الظلہ" کی تفسیر کے بغیر، یونس بن عبدالاعلیٰ سے، انہوں نے عبداللہ بن وہب سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه كذلك: الطبري في "تفسيره" 12/ 101 - 102، وفي "تاريخه" 1/ 329، وابن أبي حاتم في "تفسيره" 6/ 2073، والحسين المحاملي في "أماليه" برواية ابن يحيى البيع (290) من طريق حماد بن خالد الخياط عن داود بن قيس، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے اسی طرح طبری، ابن ابی حاتم اور حسین المحاملی نے حماد بن خالد الخیاط کے طریق سے، داود بن قیس سے روایت کیا ہے۔