🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. هبوط عيسى - عليه السلام - وقتل الدجال وإشاعة الإسلام
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول، دجال کا قتل اور اسلام کا غلبہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4208
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دِينار العَدْل، حدثنا السَّرِي بن خُزَيمة والحسن بن الفضل، قالا: حدثنا عفّان بن مُسلِم، حدثنا همّام، حدثنا قَتَادة، عن عبد الرحمن بن آدم، عن أبي هريرة، أن النبي ﷺ قال:"إنَّ رُوحَ اللهِ عيسى ابنَ مريم نازِلٌ فيكم، فإذا رأيتُمُوه فاعرفُوه: رجلٌ مربُوعٌ إلى الحُمْرة والبَياض، عليه ثَوبانِ مُمَصَّران، كأنَّ رأسَه يَقطُر وإن لم يُصِبْه بَلَلٌ، فيَدُقُّ الصَّليبَ، ويَقتُل الخِنزيرَ، ويَضعُ الجِزيةَ، ويَدعُو الناس إلى الإسلام، فيُهلِكُ اللهُ في زمانِه المسيحَ الدَّجّال، وتقعُ الأمَنَةُ على أهلِ الأرض، حتى تَرْتَعَنَّ (1) الأسُودُ مع الإبِل، والنمُورُ مع البقر، والذئابُ مع الغَنَم، ويَلعبَ الصبيانُ مع الحيَّات، لا تَضرُّهنّ فيَمكُث أربعين سنةً، ثم يُتَوَفَّى ويُصلِّي عليه المُسلِمون" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4163 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روح اللہ عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام تم میں اترنے والے ہیں۔ تم جب ان کو دیکھو تو پہچان لو، ان کا قد درمیانہ، رنگ سرخی مائل سفید ہو گا۔ ان کے اوپر ہلکے زرد رنگ کے رنگے ہوئے دو کپڑے ہوں گے۔ ان کے سر سے قطرے ٹپکتے ہوں گے اگرچہ ان کو تری نہ پہنچے گی۔ وہ صلیب کو توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، ٹیکس معاف کر دیں گے، لوگوں کو اسلام کی طرف بلائیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں مسیح دجال کو ہلاک کرے گا، روئے زمین پر امن کا دور دورہ ہو گا حتیٰ کہ شیر اور اونٹ ایک جگہ چریں گے، چیتا گایوں کے ساتھ اور بھیڑیا بکریوں کے ہمراہ چرے گا۔ بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے پھر بھی سانپ ان کو کچھ نہ کہیں گے۔ آپ چالیس سال قیام کریں گے۔ پھر آپ کا وصال ہو جائے گا اور مسلمان ان کا جنازہ پڑھیں گے۔ ٭٭ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين/حدیث: 4208]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4208 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ص): ترتعي.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ص) میں "ترتعي" (چرتی ہے) کا لفظ ہے۔
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم لكن نَفَى ابن مَعِين سماع قتادة من عبد الرحمن بن آدم مع أنه محتمل، فإنهما كانا بالبصرة متعاصِرَين.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اس کے رجال میں کوئی حرج نہیں (لا بأس بہم)۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: البتہ ابن معین نے قتادہ کے عبد الرحمن بن آدم سے سماع کی نفی کی ہے، حالانکہ اس کا احتمال موجود ہے کیونکہ دونوں بصرہ میں ایک ہی دور میں موجود تھے۔
وقد صحَّح إسنادَه الحافظُ ابن حجر في "الفتح" 10/ 259. وله طرق عن أبي هريرة وشواهد غير ذكر الصلاة على عيسى ﵇.
⚖️ درجۂ حدیث: حافظ ابن حجر نے "الفتح" 10/ 259 میں اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ 🧩 متابعات و شواہد: ابو ہریرہ سے اس کے دیگر طرق اور شواہد بھی موجود ہیں (سوائے عیسیٰ علیہ السلام پر نماز پڑھنے کے ذکر کے)۔
وأخرجه أحمد 15/ (9270) و (9632)، وأبو داود (4324)، وابن حبان (6821) من طريقين عن قتادة، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد 15/ (9270، 9632)، ابو داود (4324) اور ابن حبان (6821) نے قتادہ کے دو طرق سے روایت کیا ہے۔
وقد استوفينا طرقه عن أبي هريرة وشواهده في "سنن أبي داود".
📝 نوٹ / توضیح: ہم نے اس کے ابو ہریرہ والے تمام طرق اور شواہد کی تفصیل "سنن ابی داود" میں بیان کر دی ہے۔