🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. ذكر مقتل أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي الله - تعالى - عنه .
ذِكْرُ مَقْتَلِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ - تَعَالَى - عَنْهُ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4596
حَدَّثَنَا بصحَّة ما ذكرتُه عليُّ بن حَمْشَاذَ العَدْل، حَدَّثَنَا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حَدَّثَنَا فَيّاض بن زُهير الرَّقِّي، عن جعفر بن بُرْقان، عن ثابت بن الحجَّاج الكِلابي، عن عبد الله الهَمْداني، عن الوليد بن عُقبة، قال: لما فتحَ رسولُ الله ﷺ مكةَ، جعلَ أهل مكة يأتون بصبيانهم فيمسحُ رسولُ الله ﷺ على رؤوسهم، ويدعو لهم، فخرج بي أبي إليه، وإني مُطيَّبٌ بالخَلُوق، فلم يَمسحْ على رأسِي ولم يَمسَّني، ولم يَمنعْه من ذلك إلَّا أنَّ أمي خَلَّقَتْني بالخَلُوق، فلم يَمسَّني من أجل الخَلُوق (1) . قال أحمد بن حنبل: وقد روي أنه سَلَح (2) يومئذ، فتقذّره رسولُ الله ﷺ، فلم يَمَسَّه ولم يَدْعُ له، والخَلُوقُ لا يمنعُ من الدعاء، لا جُرْمَ أيضًا لطفل في فِعْل غيره، لكنه مُنِع بركةَ رسولِ الله ﷺ لسابقِ علمِ الله تعالى فيه، والله أعلم.
سیدنا ولید بن عقبہ فرماتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر اہل مکہ اپنے بچوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر ان کے لئے برکت کی دعا فرماتے، میرا والد بھی مجھے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، میں اس وقت خلوق (ایک قسم کی خوشبو، جس کا جزو اعظم زعفران ہوتا ہے) میں بسا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو میرے سر پر ہاتھ پھیرا، نہ مجھے چھوا۔ اور اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ میری والدہ نے مجھے خلوق خوشبو لگا دی تھی، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہاتھ نہیں لگایا۔ ٭٭ نوٹ: امام احمد بن حنبل بیان کرتے ہیں کہ اسی دن سانپ نے ان کو ڈسا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ہاتھ لگانے سے گریز کیا اور اس کے لئے دعا بھی نہیں فرمائی، اور خلوق کا لگا ہونا دعا کرنے سے مانع نہیں ہے بالخصوص ایک ایسے بچے کیلئے جس پر خلوق بھی کسی اور نے لگایا ہو، اصل بات یہ ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے محروم رہے، اللہ کے اس علم کی بناء پر جو اس کے بارے میں اس سے پہلے سے تھا۔ واللہ اعلم [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4596]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4596 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف لجهالة عبد الله الهَمْداني، ولنكارته كما نبَّه عليه البخاري في "التاريخ الأوسط" 1/ 605 - 608، وابن عبد البر في "الاستيعاب" ص 751.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند عبد اللہ الہمدانی کی جہالت اور روایت کے منکر ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: جیسا کہ بخاری نے ”تاریخ اوسط“ (1/ 605-608) اور ابن عبد البر نے ”الاستیعاب“ (صفحہ 751) میں اس پر تنبیہ کی ہے۔
وهو في "مسند أحمد" 26/ (16379).
📝 نوٹ / توضیح: یہ روایت مسند احمد (26/ 16379) میں موجود ہے۔
وأخرجه أبو داود (4181) من طريق عمر بن أيوب الموصلي، عن جعفر بن بُرقان، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابو داود (4181) نے عمر بن ایوب الموصلی کے طریق سے، انہوں نے جعفر بن برقان سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
والخَلُوق: ضرب من الطيب أحمر أو أصفر.
📝 نوٹ / توضیح: ”الخلوق“: خوشبو کی ایک قسم ہے جو سرخ یا پیلے رنگ کی ہوتی ہے۔
(2) أي: تغوَّط.
📝 نوٹ / توضیح: (2) یعنی: قضائے حاجت کی۔