المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
143. ذكر وفاة فاطمة - رضي الله عنها - والاختلاف فى وقتها .
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کا بیان اور اس کے وقت میں اختلاف
حدیث نمبر: 4816
حدثنا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن بُطة، حدثنا الحسن بن الجهم الأصبهاني، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: تُوفّيت فاطمة بنت محمد ﷺ لثلاث ليال خَلَون من شهر رمضان، وهي ابنةُ تسع وعشرين سنة أو نحوها. وقد اختُلِف في وقت وفاتِها، فرُوي عن أبي جعفر محمد بن علي، أنه قال: توفيت فاطمة بعد النبي ﷺ بثلاثة أشهر. وأما عائشة فإنها قالت فيما روي عنها: إنها تُوفّيت بعد النبي ﷺ بستة أشهر. وأما عبد الله بن الحارث فإنه قال فيما روى يزيد بن أبي زياد عنه قال: تُوفّيتْ فاطمة بعد رسول الله ﷺ بثمانية أشهر.
سیدنا محمد بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت محمد کا انتقال تقریباً 29 سال کی عمر میں 3 رمضان المبارک کو ہوا۔ آپ کی وفات کے وقت کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ * امام محمد الباقر کا کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے تین ماہ بعد سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا وصال مبارک ہوا۔ * ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ان کی وفات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چھ ماہ بعد ہوئی۔ * سیدنا عبداللہ بن حارث نے یزید بن ابوزیاد کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا وصال، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آٹھ ماہ بعد ہوا۔ * ابن جریج نے زہری کے ذریعے، عروہ سے، جبکہ محمد بن عمر نے معمر کے واسطے سے زہری کے ذریعے عروہ سے روایت کی ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے چھ ماہ بعد سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا۔ ٭٭ محمد بن عمر کہتے ہیں: ہمارے نزدیک یہی قول معتبر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4816]