🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
197. مَكْتُوبٌ فِي السَّمَاءِ حَمْزَةُ أَسَدُ اللَّهِ وَأَسَدُ رَسُولِهِ
آسمان میں لکھا ہوا ہے: حمزہ اللہ کے شیر اور اس کے رسول کے شیر ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4940
حدثنا أبو العبّاس، حدثنا سعيد بن محمد أبو عمر الحَجْواني، حدثنا وكيع بن الجرَّاح، حدثنا قُدامة بن موسى الجُمَحي، عن عبد الله بن علي بن الحسين، عن أبيه، عن جدِّه، قال: جاء عليٌّ وحمزةُ إلى النبي ﷺ وقد اغتَسلا، فقال النبيُّ ﷺ:"كيف صَنَعتُما؟" قال أحدُهما: يا رسولَ الله، سترتُه بالثَّوب، وقال الآخرُ: فَعَلتُ مثلَ ذلك، فقال رسولُ الله ﷺ:"لو فَعلتُما غيرَ ذلك لسَتَرتُكُما" (4) . صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4879 - صحيح
سیدنا علی اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ دونوں غسل کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: تم دونوں نے (پردے کا معاملہ) کیسے کیا؟ ان میں سے ایک نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے انہیں کپڑے سے ڈھانپے رکھا، اور دوسرے نے بھی اسی طرح عرض کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کے علاوہ کچھ اور کرتے تو میں خود تمہاری پردہ پوشی کرتا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4940]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 4940] [ترقيم الشركة 4907] [ترقيم العلميه 4879]


Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 4940 in Urdu