المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
233. كان النبى إذا لم يغز لم يعط سلاحه إلا عليا أو زيدا
سیدنا زید الحب بن حارثہ بن شراحیل بن عبد العزیٰ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان — جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود غزوہ پر نہ جاتے تو اپنا اسلحہ صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا سیدنا زید رضی اللہ عنہ کو عطا فرماتے
حدیث نمبر: 5028
حَدَّثَنَا أحمد بن سهل ببُخَارى، حَدَّثَنَا سهل بن المُتوكِّل، حَدَّثَنَا حامد بن يحيى البَلْخيّ، حَدَّثَنَا سفيان بن عُيينة، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن الشَّعبي، عن مسروق، عن عائشة قالت: ما بَعَثَ النبيُّ ﷺ زَيدًا في سريةٍ إِلَّا أَمَّره عليهم (1) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس لشکر کے ساتھ بھی سیدنا زید رضی اللہ عنہ کو بھیجتے، ان کا امیر انہی (سیدنا زید رضی اللہ عنہ) کو ہی بناتے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5028]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5028 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. الشَّعْبي: هو عامر بن شَراحيل، ومَسروق: هو ابن الأجدع. وانظر ما سلف برقم (5020 م).
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "صحیح" ہے۔ شعبی سے مراد عامر بن شراحیل، اور مسروق سے مراد ابن الاجدع ہیں۔ اور جو نمبر (5020 م) میں گزرا اسے دیکھیں۔