🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
366. حلية بلال رضى الله عنه
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی وضع قطع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5314
وحدثنا (2) سعيد بن عبد العزيز، عن مَكحُول، قال: حدثني مَن رأى بلالًا رجلًا آدَمَ شديدَ الأُدْمةِ، نَحيفًا طوالًا أحْنَى، له شعرٌ كثيرٌ، خفيفُ العارِضَين، به شَمَطٌ كثيرٌ ولا يُغيِّر، وشهد بلال بدرًا، وأحدًا، والخندقَ، والمشاهد كلَّها مع رسولِ الله ﷺ، آخى رسولُ الله ﷺ بينَه وبين عُبيدة بن الحارث بن عبد المُطّلب (3) .
سیدنا مکحول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا رنگ کالا تھا، جسامت کمزور، قد لمبا، جھکے ہوئے، ان کے بال بہت گھنے تھے، گال سکڑے ہوئے، سر کے کافی بال سفید تھے لیکن پورا سر سفید نہیں ہوا تھا۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جنگ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سیدنا عبیدہ بن حارث بن عبدالمطلب کا بھائی بنایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5314]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5314 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) الضمير يعود على الواقدي.
📝 نوٹ / توضیح: (2) یہ ضمیر واقدی کی طرف لوٹ رہی ہے۔
(3) وهو في "الطبقات" لابن سعد 3/ 220 و 9/ 390 عن محمد بن عمر الواقدي، به.
📖 حوالہ / مصدر: (3) یہ ابن سعد کی "الطبقات" (3/ 220 اور 9/ 390) میں محمد بن عمر الواقدی سے مروی ہے۔
وقوله: أحْنَى، أي: في ظهره احديدابٌ.
📝 نوٹ / توضیح: "اَحنٰی": یعنی ان کی کمر میں جھکاؤ (کبڑا پن) تھا۔
والأُدْمة: السُّمْرة.
📝 نوٹ / توضیح: "اُدْمَۃ": گندمی رنگت (سانولا پن)۔
والعارضان جانبا الوجه، وخفيف العارضين معناه: خفيف شعر العارضين.
📝 نوٹ / توضیح: "العارضان": چہرے کے دونوں کنارے (رخسار)۔ "خفیف العارضین" کا مطلب ہے: رخساروں کے بال (داڑھی کے سائیڈ والے بال) ہلکے تھے۔
والشَّمَط: بياض شعر الرأس يخالط سَوادَه.
📝 نوٹ / توضیح: "الشَّمَط": سر کے بالوں کی سفیدی جو سیاہی کے ساتھ ملی ہوئی ہو (ادھیڑ عمری کے بال)۔
ولا يُغيِّر، أي: لا يغيَّر شَيبَه.
📝 نوٹ / توضیح: "لا یُغیِّر": یعنی وہ اپنے سفید بالوں کو (خضاب وغیرہ سے) تبدیل نہیں کرتے تھے۔