المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
427. كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ صَاحِبَ سِرِّ رَسُولِ اللَّهِ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رازدار تھے
حدیث نمبر: 5447
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدَّثنا محمد بن عبد الله بن نُمير قال: مات عبد الله بن مسعود بالمدينة سنة اثنتين وثلاثين حين قُتل عثمان، وكان أوصى إلى الزُّبير بن العوام، فصلَّى عليه، وقد قيل: إنَّ عمار بن ياسر صلّى عليه، ودُفن بالبقيع ليلًا، وهو ابن بضع وستين سنة.
محمد بن عبد اللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات مدینہ منورہ میں سن 32 ہجری میں ہوئی جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا وقت قریب تھا، انہوں نے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو وصیت فرمائی تھی چنانچہ انہوں نے ہی ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، ایک قول یہ بھی ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، انہیں رات کے وقت جنت البقیع میں دفن کیا گیا اور اس وقت ان کی عمر ساٹھ سال سے کچھ اوپر تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5447]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5447] [ترقيم الشركة 5403]
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 5447 in Urdu