المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
484. وفاة عبد الله أبى عبس
سیدنا عبد اللہ ابو عبس رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 5587
قال ابن عُمر: فحدثني عبد الحَمِيد بن أبي عَبْس من ولد أبي عَبْس بن جَبْر، قال: مات أبو عَبْس سنة أربع وثلاثين، وهو ابن سبعين سنة، وصلَّى عليه عثمانُ، ونزل في قبره أبو بُردة بن نِيَارٍ وقَتَادة بن النُّعمان و محمد بن مَسْلَمة وسَلَمة بن سَلَامة بن وَقْشٍ (3) .
ابن عمر کہتے ہیں: عبدالحمید بن ابی عبس جو کہ ابوعبس کی اولاد امجاد میں سے ہیں فرماتے ہیں: سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ ستر سال کی عمر میں سن 34 ہجری میں فوت ہوئے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ، سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ، سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ نے آپ کو لحد میں اتارا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5587]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5587 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) وهو في "طبقات ابن سعد" 3/ 416 عن محمد بن عمر الواقدي قال: حدثني عبد المجيد بن أبي عبس من ولد أبي عَبْس … فذكره. هكذا سمى شيخه عبد المجيد بدل عبد الحميد، وهذا هو المشهور في اسمه كما تقدم بيانه برقم (5180).
🔍 فنی نکتہ / علّت: یہ روایت "طبقات ابن سعد" (3/ 416) میں محمد بن عمر الواقدی کے واسطے سے ہے، جہاں انہوں نے اپنے شیخ کا نام "عبد الحمید" کے بجائے "عبد المجید بن ابی عبس" ذکر کیا ہے، اور یہی نام زیادہ مشہور ہے جیسا کہ پہلے رقم (5180) پر بیان ہو چکا ہے۔