🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
511. رجوع الزبير عن معركة الجمل
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا جنگِ جمل سے واپس لوٹنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5671
أخبرنا عبد الباقي بن قانِع ببغداد، حَدَّثَنَا محمد بن موسى بن حماد البَرْبَري، حَدَّثَنَا أبو السُّكَين زكريا بن يحيى الطائي، حَدَّثَنَا عمُّ أَبي (4) زَحْرُ بن حِصْن، قال: حدثني جدّي حُمَيد بن مُنهِبٍ، قال: حجَجْتُ في السنة التي قُتل فيها عثمانُ، فصادفْتُ طلحةَ والزبيرَ وعائشةَ بمكةَ، فلما سارُوا إلى البصرة سِرتُ معهم، وسار عليُّ بن أبي طالب إليهم حتَّى التَقَوا، وذلك يومُ الجَمَل، فاقتتلوا قتالًا شديدًا، وأَخذ بخِطَام الجَمَل يومئذ سبعون رجلًا، وذكر الحديثَ بطوله. وقال في آخره: وولّى الزُّبَيرُ مُنهزِمًا، فأدركَه ابن جُرمُوزٍ، وهو رجلٌ من بني تَميمٍ، فقتَلَه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5572 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا حمید بن منہب فرماتے ہیں: میں نے اس سال حج کیا جس سال سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ میں سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ میری اچانک ملاقات ہو گئی۔ جب یہ لوگ بصرہ کی جانب روانہ ہوئے تو میں بھی ان کے ہمراہ ہو لیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کی جانب روانہ ہو گئے اور دونوں گروہوں کی جمل کے دن جنگ ہو گئی اور بہت گھمسان کا رن پڑا۔ اس دن ستر آدمی اونٹ کی مہار پکڑے ہوئے تھے۔ اس کے بعد پوری حدیث بیان کی اور اس کے آخر میں فرمایا: سیدنا زبیر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے لیکن بنی تمیم کے ایک جرموز نامی ایک شخص نے ان کو وادی سباع میں شہید کر ڈالا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5671]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5671 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(4) تحرّف في النسخ الخطية إلى: عمر بن والتصويب من الموضعين المتقدمين برقم (5382) و (5504) حيث روى المصنفُ بهذا الإسناد خبرين آخرين، وهي نسخةٌ معروفةٌ.
📝 نوٹ / توضیح: (4) قلمی نسخوں میں یہ تحریف ہو کر "عمر بن" ہو گیا ہے، اس کی تصحیح گزشتہ دو مقامات (رقم 5382 اور 5504) سے کی گئی ہے جہاں مصنف نے اسی سند سے دو دیگر خبریں روایت کی ہیں، اور یہ ایک معروف نسخہ ہے۔