المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
555. جَعَلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَهَادَةَ خُزَيْمَةَ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ
نبی کریم ﷺ نے خزیمہ رضی اللہ عنہ کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا
حدیث نمبر: 5800
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري، قال: خُزيمة بن ثابت بن الفاكِه بن ثَعْلبة بن ساعدة بن عامر بن عَنَانِ بن عامر بن خَطْمةَ، وهو ذو الشهادتَين، جعلَ رسولُ الله ﷺ شهادتَه بشهادةِ رجُلَين. وأخبرَ النبيَّ ﷺ: أنه رأى في المنام كأنه سَجَدَ على جَبْهة النبي ﷺ، فاضطَجَعَ النبيُّ ﷺ حتى سَجَدَ على جَبْهتِه. قُتِل مع عليٍّ بصِفِّين بعد قَتْل عمارِ بن ياسر (2) .
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ وہی ہیں جنہیں ”ذوالشہادتین“ کہا جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اکیلے کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ انہوں نے خواب میں دیکھا ہے گویا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ان کے خواب کی تعبیر کے لیے) لیٹ گئے یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر لیا، وہ جنگ صفین میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد شہید ہوئے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5800]
تخریج الحدیث: «أما قصة جعل النبيِّ ﷺ شهادة خزيمة بشهادة رجلين، فصحيحة ثابتة كما تقدَّم برقم (2217) و (2218). وأما قصة رؤياه فأخرجها أحمد 36/ (21863) و (21864) و (21882) و (21885)، وغيره، وفي إسنادها اضطراب كما هو مبيَّن في التعليق على "المسند".» [ترقيم الرساله 5800] [ترقيم الشركة 5745]
الحكم على الحديث: أما قصة جعل النبيِّ ﷺ شهادة خزيمة بشهادة رجلين
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5800 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) أما قصة جعل النبيِّ ﷺ شهادة خزيمة بشهادة رجلين، فصحيحة ثابتة كما تقدَّم برقم (2217) و (2218). وأما قصة رؤياه فأخرجها أحمد 36/ (21863) و (21864) و (21882) و (21885)، وغيره، وفي إسنادها اضطراب كما هو مبيَّن في التعليق على "المسند".
⚖️ درجۂ حدیث: جہاں تک نبی ﷺ کا حضرت خزیمہ کی گواہی کو دو مردوں کے برابر قرار دینے کا قصہ ہے تو وہ صحیح اور ثابت ہے جیسا کہ پیچھے نمبر (2217) اور (2218) پر گزر چکا ہے۔ البتہ ان کے خواب کا قصہ امام احمد (36/ 21863، 21864، 21882 اور 21885) وغیرہ نے تخریج کیا ہے، لیکن اس کی سند میں "اضطراب" ہے جیسا کہ "المسند" کی تعلیق (حاشیہ) میں واضح کیا گیا ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 5800 in Urdu