المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
555. جَعَلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَهَادَةَ خُزَيْمَةَ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ
نبی کریم ﷺ نے خزیمہ رضی اللہ عنہ کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا
حدیث نمبر: 5799
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسْود، عن عُروة قال: وخُزَيمة بن ثابت بن الفاكِه بن ثَعْلَبة بن ساعدة بن عامر بن خَطْمة بن جُشَم، وهو ذو الشَّهادتَين، يكنى أبا عُمارة، وهو صاحب رايةِ خَطْمةَ يومَ الفتح.
عروہ نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے ” خزیمہ بن ثابت بن فاکہہ بن ثعلبہ بن ساعدہ بن عامر بن غیان بن عامر بن خطمہ بن جشم “ آپ ذوشہادتین (اکیلے کی گواہی دو کے برابر) ہیں۔ ان کی کنیت ” ابوعمارہ “ ہے، فتح مکہ کے موقع پر خطمہ کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5799]
حدیث نمبر: 5800
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري، قال: خُزيمة بن ثابت بن الفاكِه بن ثَعْلبة بن ساعدة بن عامر بن عَنَانِ بن عامر بن خَطْمةَ، وهو ذو الشهادتَين، جعلَ رسولُ الله ﷺ شهادتَه بشهادةِ رجُلَين. وأخبرَ النبيَّ ﷺ: أنه رأى في المنام كأنه سَجَدَ على جَبْهة النبي ﷺ، فاضطَجَعَ النبيُّ ﷺ حتى سَجَدَ على جَبْهتِه. قُتِل مع عليٍّ بصِفِّين بعد قَتْل عمارِ بن ياسر (2) .
مصعب بن عبداللہ زبیری ان کا نسب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:” خزیمہ بن ثابت بن فاکہہ بن ثعلبہ بن ساعدہ بن عامر بن غیان بن عامر بن خطمہ “۔ آپ ذوشہادتین (دو کے برابر گواہی والے) ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اکیلے کی گواہی دو آدمیوں کے برابر قرار دی تھی۔ اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا خواب سنایا تھا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے اور انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔ ٭٭ ابن اسحاق کہتے ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد جنگ صفین میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی حمایت میں لڑتے ہوئے ان کی شہادت ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5800]
حدیث نمبر: 5801
حدثنا أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا خَليفة بن خَيّاط، حدثنا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، قال: شَهِد خُزيمةُ بن ثابت ذو الشَّهادتَين مع عليّ بن أبي طالب صِفِّين وقُتل يومئذٍ سنة سَبعٍ وثلاثين من الهِجْرة، وكان لخُزيمة أخَوان، يقال لأحدهما: وَحْوَح، والآخر: عبدُ الله.
محمد بن اسحاق کہتے ہیں: سیدنا خزیمہ بن ثابت ذوشہادتین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ہمراہی میں جنگ صفین میں شریک ہوئے اور اسی موقع پر 37 ہجری میں شہید ہو گئے۔ سیدنا خزیمہ کے دو بھائی تھے ان میں سے ایک کا نام ” دحرج “ تھا اور دوسرے کا ” عبداللہ “۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5801]