المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
624. ذكر مناقب سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل عاشر العشرة - رضى الله عنه -
سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ (عشرۂ مبشرہ میں دسویں صحابی) کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 5959
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونُس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، في تسمية من شَهِدَ بدرًا من المسلمين مع رسولِ الله ﷺ من بني عَدِيّ بن كَعْب بن فِهر بن مالك، قال: وسعيدُ بن زيد بن عمرو بن نُفَيل بن عبد العُزَى بن رِيَاح بن قُرْط بن رَزَاح بن عَدِيّ بن كَعْب بن لُؤي بن غالب بن فِهْر بن مالك، وأمُّه فاطمةُ بنت بَعْجَةَ من خُزَاعة، قَدِم من الشام بعد قُدوم رسولِ الله ﷺ من بدر، فضَرَبَ له رسول الله ﷺ بسَهمِه، قال: وأجْرِي يا رسول الله؟ قال:"وأجْرُك" (2) .
ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ بنی عدی بن کعب بن فہر بن مالک کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک ہونے والوں میں ” سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح برقرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک “ بھی تھے۔ ان کی والدہ کا نام ” فاطمہ بنت بعجہ “ ہیں ان کا تعلق قبیلہ خزاعہ کے ساتھ ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ بدر سے واپس آئے تو یہ ملک شام سے آئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے غزوہ بدر کے مال غنیمت سے حصہ عطا کیا تھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے حصہ کا ثواب؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ثواب بھی عطا فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5959]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5959 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) وهو في "سيرة ابن هشام" 1/ 683، وهي برواية زياد بن عبد الله البّكائي عن ابن إسحاق، وزاد في نسب سعد بن زيد رجلًا بين رياح وقُرْط هو عبد الله، وهو المعروف في نسبه.
📖 حوالہ / مصدر: یہ "سیرت ابن ہشام" (1/ 683) میں زیاد بن عبداللہ البکائی کی ابن اسحاق سے روایت کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے سعد بن زید کے نسب میں ریاح اور قرط کے درمیان ایک آدمی "عبداللہ" کا اضافہ کیا ہے، اور یہی ان کے نسب میں معروف ہے۔