🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
634. كان سبب موت حكم بن عمرو أنه دعا على نفسه
سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کی وفات کا سبب یہ تھا کہ انہوں نے اپنے خلاف دعا کر لی تھی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5982
فحدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضْر، حدثنا معاوية ابن عَمرو، عن أبي إسحاقَ الفَزَاري، عن هِشام بن حسّان، عن الحَسَن، قال: بعث زيادٌ الحكَمَ بن عمرو الغِفَاري على خُراسان، فأصابُوا غَنائمَ كثيرةً، فكتب إليه زيادٌ: أما بعدُ، فإنَّ أمير المؤمنين كَتَب أن يُصطَفى له الصفراءُ والبيضاء، ولا تَقسِمَ بين المسلمين ذَهَبًا ولا فِضّة، فكتب إليه الحَكَم أما بعدُ، فإنك كتبتَ تَذكُر كتابَ أمير المؤمنين، وإني وَجَدتُ كتابَ الله قبلَ كتابِ أميرِ المؤمنين، وإني أُقسِمُ بالله لو كانت السماواتُ والأرضُ رَتْقًا على عبدٍ فاتّقى الله، لجَعلَ له من بينِهم مَخرَجًا، والسلامُ. فأمر الحكمُ مُناديًا فنادى: أنِ اغْدُوا على فَيْئِكم، فقَسَم بينهم، وإن معاوية لما فَعَل الحكمُ في قسمة الفَيء ما فَعَل، وجَّه إليه مَن قَيَّده وحَبَسه، فمات في قُيوده ودُفن فيها، وقال: إني مُخاصِمٌ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5869 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حسن روایت کرتے ہیں کہ زیاد نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری کو خراسان کا والی مقرر کیا۔ ان لوگوں کے ہاتھ بہت سارا مال غنیمت لگا۔ سیدنا معاویہ نے ان کی جانب پیغام بھجوایا کہ پورا مال امیرالمومنین کے لئے رکھ لیا جائے اور اس میں سے سونا، چاندی اور کچھ بھی مسلمانوں میں تقسیم نہ کیا جائے۔ اس خط کے جواب میں سیدنا حکم رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھا امابعد تم نے خط لکھا ہے اور اس میں امیرالمومنین کے خط کا تذکرہ کیا ہے، جبکہ میرے پاس امیرالمومنین کے خط سے پہلے اللہ تعالیٰ کی کتاب موجود ہے، میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر کسی انسان پر زمین اور آسمان ڈال دئیے جائیں، لیکن وہ آدمی اللہ تعالیٰ سے تقویٰ اختیار کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے کوئی نہ کوئی راہ نجات بنا دیتا ہے، والسلام۔ اس کے بعد حکم بن عمرو نے منادی کو حکم دیا کہ پورے شہر میں اعلان کر دو کہ کل صبح تمام لوگ اپنے مال غنیمت لینے میرے پاس آئیں۔ اگلے دن حکم بن عمرو نے پورا مال لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ حکم بن عمرو کے اس عمل پر ناراض ہو کر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کو معزول کر کے گرفتار کروایا اور قید کر دیا۔ ان کا انتقال قید میں ہی ہوا۔ وہ کہا کرتے تھے میرا اختلاف فی سبیل اللہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5982]