🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
638. ذِكْرُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ الْقُرَشِيِّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -
سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ قرشی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5990
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا عبد الله بن يزيدَ المُقرئ، حدثنا عُيَينة بن عبد الرحمن بن جَوْشَن، عن أبيه، قال: خرجتُ في جِنازة عبد الرحمن بن سَمُرة وزيادٌ يمشي أمامَ الجِنازة، فجعل رِجالٌ من مَوالِيه يَمشُون على أعقابِهم أمامَ الجِنازة، ويقولون: رُويدًا رويدًا، بارك الله فيكم، قال: فلَحِقَنا أبو بَكْرةَ في بعض طريق المِرْبَد، فلما رأى أولئكَ وما يَصنَعُون حَمَل عليهم بالبَغْلة (3) ، وأَهْوى إليهم بالسَّوْط، وقال: خَلُّوا، فوالذي كَرَّم وجهَ أبي القاسم ﷺ، لقد رأيتُنا مع رسول الله ﷺ وإنا لَنَكادُ أن نَرمُلَ بها رَمَلًا (4) .
عیینہ بن عبد الرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے جنازے میں نکلا تو زیاد جنازے کے آگے پیدل چل رہا تھا، ان (عبد الرحمن بن سمرہ) کے کچھ آزاد کردہ غلام جنازے کے آگے الٹے قدموں چلتے ہوئے کہہ رہے تھے: آرام سے، آرام سے، اللہ تم میں برکت فرمائے، راوی کہتے ہیں کہ راستے میں مقامِ مربد پر ہمیں سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ ملے، جب انہوں نے ان لوگوں کا یہ فعل دیکھا تو ان پر اپنی خچر چڑھا دی اور کوڑے سے انہیں مارنے کا اشارہ کیا اور فرمایا: راستہ چھوڑ دو، اس ذات کی قسم جس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو مکرم بنایا! میں نے خود کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دیکھا ہے کہ ہم جنازہ لے کر اس تیزی سے چلتے تھے کہ قریب تھا کہ ہم دوڑنے لگیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5990]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5990] [ترقيم الشركة 5931]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5990 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) تحرَّف في النسخ الخطية إلى الغلبة والتصويب من مصادر التخريج.
📝 نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں یہ لفظ تحریف ہو کر "الغلبہ" بن گیا ہے، اس کی تصحیح تخریج کے مصادر سے کی گئی ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 5990 in Urdu