المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
673. ذكر مناقب نبيشة الخير - رضى الله عنه -
سیدنا نبییشہ الخیر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 6059
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشاذ العدل، حَدَّثَنَا علي بن عبد العزيز وأبو مُسلِم، قالا: حَدَّثَنَا حجَاج بن مِنْهال، حَدَّثَنَا حمَّاد بن سَلَمة، عن عبد الملك بن عُمَير، عن رِبْعِيِّ بن حِرَاش، عن الطفيل بن سَخْبرةَ أخي عائشةَ لأُمِّها، فقال: رأيتُ فيما يرى النائم، فذكر الحديث بمثلِه سواءً (3) . هذا أَولى بالمحفوظ من الأول. ذكر مناقب نُبَيشةَ الخيرِ ﵁ -
حماد بن سلمہ نے عبدالملک بن عمیر سے روایت کرتے ہوئے اس میں مخالفت کی ہے، ان کی حدیث درج ذیل ہے۔ حماد بن سلمہ عبدالملک بن عمیر کے واسطے سے ربعی حراش کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ماں شریک بھائی طفیل بن عبداللہ بن سخبرہ فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا۔۔۔۔۔ پھر اس کے بعد سابقہ حدیث کی مثل حدیث بیان کی ہے، یہ حدیث پہلی کی بہ نسبت زیادہ محفوظ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6059]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6059 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) إسناده صحيح. علي بن عبد العزيز: هو البغوي، وأبو مسلم: هو الكجِّي الحافظ.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ 📌 اہم نکتہ: علی بن عبد العزیز سے مراد البغوی ہیں، اور ابو مسلم سے مراد الکجّی الحافظ ہیں۔
وأخرجه أحمد 34/ (20694) عن بهز بن أسد العمي وعفان بن مسلم، عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (34/ 20694) میں بہز بن اسد العمی اور عفان بن مسلم کے واسطے سے، انہوں نے حماد بن سلمہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔