المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
704. ذِكْرُ مَنَاقِبِ أَبِي عَتِيقٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ -
سیدنا ابو عتیق محمد بن عبد الرحمن بن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 6137
حَدَّثَنَا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا محمد بن سليمان بن فارس، حَدَّثَنَا محمد بن إسماعيل البُخاري، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن شَيْبة، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن عبد الرحمن بن القاسم بن محمد بن أبي بكر، عن موسى بن عُقْبة قال: ما نَعلمُ في الإسلام أربعًة أدركوا النَّبِيَّ ﷺ الآباءَ مع الأبناءِ إلَّا أبو قُحافةَ وأبو بكرٍ وعبدُ الرحمن بن أبي بكر وأبو عَتِيق محمدُ بن عبد الرحمن بن أبي بكر (2) . ذكرُ مناقب المُهاجِر بن قُنفُذ ﵁ -
سیدنا ابوعتیق محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہم کے مناقب کا ذکر۔ موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم اسلام میں ایسی چار نسلوں کو نہیں جانتے جنہوں نے (بطورِ صحابی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ادراک کیا ہو یعنی باپ کے ساتھ بیٹے (اور آگے ان کی اولاد) سوائے ابوقحافہ، ابوبکر، عبدالرحمن بن ابی بکر اور ابوعتیق محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہم کے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6137]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6137] [ترقيم الشركة 6079]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6137 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) سلف مكررًا برقم (6121).
📝 نوٹ / توضیح: یہ پہلے نمبر (6121) پر مکرر گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 6137 in Urdu