المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
720. ذكر مناقب حسان بن ثابت الأنصاري
سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 6168
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مُصعَب بن عبد الله الزُّبيري قال: عاش حسّان بن ثابت في الجاهلية ستين سنةً، وكُنْيته أبو الوليد، وفي الإسلام ستين سنةً، وهو حسَّانُ بن ثابت بن المنذِر بن حَرَام بن عمرو بن زيدِ مَنَاةَ بن عَدِيٍّ بن عمرو بن مالك بن النَّجّار، شاعرُ رسول الله ﷺ، وأمُّ حسانَ الفُرَيعةُ بنت خالد بن خُنَيس بن لَوْذان (2) بن عبد وَدٍّ. قيل: إنه تُوفِّي قبل الأربعين، وقيل: توفي سنة خمس وخمسين.
مصعب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے زمانہ جاہلیت میں 60 سال گزارے ہیں، اور 60 سال اسلام میں گزارے ہیں۔ ان کی کنیت ” ابوالولید “ ہے۔ ان کا نسب یوں ہے ” حسان بن ثابت بن منذر بن حرام بن عمرو بن زید مناۃ بن عدی بن عمرو بن مالک بن نجار “ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاعر ہیں۔ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کی والدہ ” فریعہ بنت خالد بن خنیس بن لوذان بن عبدود “ ہیں۔ بعض مؤرخین کا کہنا ہے کہ 40 ہجری سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا تھا اور کچھ مؤرخین کہتے ہیں کہ 55 ہجری میں فوت ہوئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6168]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6168 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) تحرَّف في (ز) و (ب) إلى: أود، وفي (ص) و (م) إلى: أد. والتصويب من كتب التراجم ككتاب "الطبقات" لابن سعد 10/ 348 وغيره.
📌 اہم نکتہ: نسخوں میں "أود" یا "أد" تحریف ہے، درست لفظ تراجم کی کتب کے مطابق تصحیح شدہ متن میں درج ہے۔