🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
739. كان على وطلحة والزبير وسعد لدات عام واحد
سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم ہم عمر تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6229
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن العبّاس الشَّهيد، حَدَّثَنَا أحمد بن محمد بن علي بن رَزِين، حَدَّثَنَا علي بن خَشرَم، حَدَّثَنَا عبد الله بن إدريس، حَدَّثَنَا شُعبة، عن سعد بن إبراهيم، حدثني أَبي - أو إحدى خالتيَّ -: أنَّ سعدًا سُئِلَ عن شيء أو حديثٍ فاستعَجَم، ثم قال: إني لأَكرهُ أن أحدِّثَكم حديثًا تزيدون فيه مئةً (1) .
سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے یا چچا نے بتایا کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے کسی چیز یا حدیث کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ عاجزی کی بناء پر (کچھ دیر) خاموش رہے، پھر بولے: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں تمہیں ایک حدیث بیان کروں اور تم اس میں سو کا اضافہ کر لو۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6229]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6229 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. سعد بن إبراهيم: هو ابن عبد الرحمن بن عوف الزهري.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ 🔍 ناموں کی تحقیق: سعد بن ابراہیم سے مراد عبد الرحمن بن عوف کے پوتے سعد بن ابراہیم بن عبد الرحمن الزہری ہیں۔
وأخرجه أبو صالح كاتب الليث في "نسخة إبراهيم بن سعد" (9)، ويعقوب بن سفيان في "المعرفة والتاريخ" 2/ 759، وابن أبي خيثمة في السفر الثالث من "التاريخ" (3591)، وابن عساكر 20/ 362 من طريق إبراهيم بن سعد بن إبراهيم، عن أبيه سعد بن إبراهيم، عن خالته ابنة سعد بن أبي وقاص؛ وسماها عند ابن عساكر عائشة، وقال يعقوب في روايته: عن خالته عن بعض بنات سعد، كذا وقع في مطبوعه، ولعلَّ الصواب: من بعض بنات سعد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے کاتبِ لیث نے "نسخہ ابراہیم بن سعد" (9)، یعقوب بن سفیان نے "المعرفۃ والتاریخ" (2/ 759)، ابن ابی خیثمہ نے اپنی "تاریخ" (3591) اور ابن عساکر (20/ 362) نے ابراہیم بن سعد عن ابیہ کے طریق سے ان کی خالہ (دخترِ سعد بن ابی وقاص) سے روایت کیا ہے۔ ابن عساکر کے ہاں ان کا نام 'عائشہ' مذکور ہے۔