🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
739. كَانَ عَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدٌ لِدَاتُ عَامٍ وَاحِدٍ
سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم ہم عمر تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6231
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجهم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر، حدثني أبو بكر بن إسماعيل بن محمد بن سعد، حدَّثه عن المهاجِر بن مِسْمار، عن سعد قال: أسلمتُ يومَ أسلمتُ وما فَرَضَ اللهُ الصلواتِ (1) .
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں جس دن اسلام لایا اس وقت اللہ تعالیٰ نے نمازیں فرض نہیں کی تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6231]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه بين مهاجر بن مسمار وسعد، وأبو بكر بن إسماعيل مجهول لا يعرف روى عنه غير محمد بن عمر الواقدي، والواقدي متكلَّم فيه.» [ترقيم الرساله 6231] [ترقيم الشركة 6168]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لانقطاعه بين مهاجر بن مسمار وسعد

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6231 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف لانقطاعه بين مهاجر بن مسمار وسعد، وأبو بكر بن إسماعيل مجهول لا يعرف روى عنه غير محمد بن عمر الواقدي، والواقدي متكلَّم فيه.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: ایک تو مہاجر بن مسمار اور حضرت سعد کے درمیان 'انقطاع' ہے، دوسرا ابو بکر بن اسماعیل 'مجہول' ہیں جن سے صرف واقدی نے روایت کیا ہے، اور واقدی خود بھی 'متکلم فیہ' (جرح زدہ) راوی ہیں۔
ورواه عن الواقدي ابن سعد في "الطبقات" 3/ 129، ومن طريقه ابن عساكر 20/ 299.
📖 حوالہ / مصدر: اسے واقدی سے ابن سعد نے 'الطبقات' (3/ 129) میں اور ان کے واسطے سے ابن عساکر (20/ 299) نے روایت کیا ہے۔
وانظر ما سيأتي برقم (6236).
📝 نوٹ / توضیح: اس سلسلے میں آگے آنے والی حدیث رقم (6236) بھی ملاحظہ کریں۔

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6231M
قال ابن عمر: وشَهِدَ معه بدرًا وأُحدًا، وثَبَتَ يوم أُحد مع رسول الله ﷺ حين ولَّى الناسُ، وشَهِدَ الخندقَ والحُديبيةَ وخيبرَ وفتحَ مكة، وكانت معه يومئذٍ إحدى راياتِ المهاجرين الثلاث، وشَهِدَ مع رسول الله ﷺ المشاهدَ كلُّها، وكان من الرُّماة المذكورين من أصحاب رسول الله ﷺ (2) .
ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی، اور احد کے دن جب لوگ پیچھے ہٹ گئے تھے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے، انہوں نے غزوہ خندق، حدیبیہ، خیبر اور فتح مکہ میں بھی شرکت کی، اس دن مہاجرین کے تین جھنڈوں میں سے ایک ان کے پاس تھا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں حصہ لیا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں نامور تیر اندازوں میں سے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6231M]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6231M] [ترقيم الشركة 6168/1]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6231M پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) وذكره ابن سعد 3/ 132.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے (3/ 132) پر ذکر کیا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 6231 in Urdu