المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
878. ذِكْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6575
أخبرني علي بن محمد بن عبد الله القاضي، حدثنا الحسين بن محمد القَبَّاني، حدثنا سعيد بن يحيى الأُمَوي، حدثنا أبي، حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيتُ بيدِ ابن أبي أَوفى ضَرْبةٌ، قلت: متى أصابك هذا؟ قال: يومَ حُنَين، قلت: أدركتَ حُنينًا؟ قال: نعم، وقبلَ ذلك (1) .
اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر ایک زخم کا نشان دیکھا تو پوچھا کہ یہ کب لگا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”غزوہ حنین کے دن،“ میں نے عرض کیا: کیا آپ حنین میں شریک تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، اور اس سے پہلے کے غزوات میں بھی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6575]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 6575] [ترقيم الشركة 6497]
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6575 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أحمد 31 / (19131)، والبخاري (4314) من طريق يزيد بن هارون، عن إسماعيل ابن أبي خالد، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (31/ 19131) اور امام بخاری (4314) نے یزید بن ہارون کے طریق سے، انہوں نے اسماعیل بن ابی خالد سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 6575 in Urdu