المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
878. ذِكْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6570
حدثنا أبو الحسن أحمد بن محمد بن إسماعيل بن مِهْران حدثنا أبي، حدثنا سُلَيم بن منصور بن عمّار، حدثنا أَبي، عن معروفٍ أبي الخَطّاب، عن واثلةَ بن الأسقَع قال: لما أسلَمتُ أتيتُ النبيَّ ﷺ، فقال لي:"اذهبْ فاغتسِلْ بماءٍ وسِدْر، وأَلْقِ عنك شَعرَ الكُفْر"، ومَسَحَ رسول الله ﷺ على رأسي (1) . ذكرُ عبد الله بن أبي أَوفى الأسلَمي ﵁-
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب میں اسلام لایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: جاؤ، پانی اور بیری کے ساتھ غسل کرو اور اپنے جسم سے کفر کے بالوں کو دور کر دو، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6570]
حدیث نمبر: 6571
سمعت أبا العبّاس محمد بن يعقوب يقول: سمعت العبّاس بن محمد الدُّورِيَّ يقول: سمعت يحيى بنَ مَعِين يقول: عبدُ الله بن أبي أَوفَى أبو معاوية.
عباس بن محمد دوری فرماتے ہیں: عبداللہ ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ (کی کنیت) ابومعاویہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6571]
حدیث نمبر: 6572
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: عبد الله بن أبي أَوفَى، واسمُ أبي أَوفى علقمةُ ابن خالد بن الحارث بن أبي أُسَيد بن رِفَاعة بن ثَعلَبة بن هَوَازَنَ بن أسلمَ بن أَفْصَى، ويُكنى عبدُ الله أبا معاوية، وأولُ مَشهَدٍ شَهِدَه عبد الله بن أبي أَوفى مع رسول الله ﷺ عندنا خَيبَرُ، وما بعد ذلك من المَشاهِد، ولم يَزَلْ عبدُ الله بن أبي أَوفى بالمدينة حتى قُبِضَ رسولُ الله ﷺ فتَحوَّل إلى الكوفة، فنَزَلها حين نَزَلها المسلمون، وابتَنَى بها دارًا في أسلمَ، وكان قد ذهب بصرُه، وتُوفِّي بالكوفة سنة ستٍّ وثمانين.
محمد بن عمر نے آپ کا نسب یوں بیان کیا ہے ” عبداللہ ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کے والد ” ابواوفیٰ “ کا نام ” علقمہ بن خالد بن حارث بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن افصٰی “ ہے۔ ان کی کنیت ” ابومعاویہ “ ہے۔ سیدنا عبداللہ ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سب سے پہلے غزوہ خیبر میں شرکت کی اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں برابر شریک رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال تک آپ مدینہ منورہ میں رہے، اس کے بعد آپ کوفہ میں شفٹ ہو گئے۔ جب مسلمانوں نے وہاں اقامت اختیار کی تو آپ بھی وہاں قیام پذیر ہو گئے، قبیلہ اسلم میں انہوں نے ایک مکان بھی بنایا تھا، آخری عمر میں ان کی بینائی زائل ہو گئی تھی۔ سن 86 ہجری میں کوفہ میں آپ کا انتقال ہوا۔ اسماعیل بن ابی خالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر ایک زخم دیکھا تو میں نے پوچھا کہ آپ کو یہ زخم کب لگا؟ انہوں نے کہا: جنگ حنین کے موقع پر۔ میں نے پوچھا: کیا آپ نے جنگ حنین میں شرکت کی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں (جنگ حنین میں بھی) اور اس سے پہلے کی (بھی کئی) جنگوں میں شریک ہوا ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6572]
حدیث نمبر: 6573
أخبرني أبو الحسين علي بن عبد الرحمن السَّبيعي، حدثنا الحسين بن الحَكَم الحِبَري، قال: سمعت أبا نُعَيم يقول: مات عبدُ الله بن أبي أَوفى سنة سبعٍ أو ثمان وثمانين.
مجھ سے ابو الحسین علی بن عبدالرحمٰن الصبیعی نے بیان کیا، مجھ سے الحسین بن الحکم الحیری نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابو نعیم کو کہتے سنا: عبداللہ بن ابی اوفی کی وفات ستاسی یا اٹھاسی میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6573]
حدیث نمبر: 6574
أخبرني مَخلَد بن جعفر، حدثنا محمد بن جَرِير قال: وقد قيل: إِنَّ آخرَ مَن مات بالكوفة من أصحاب رسول الله ﷺ عبدُ الله بن أبي أَوفى.
مجھ سے مخلد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جریر نے بیان کیا، انہوں نے کہا: "کہا گیا ہے کہ کوفہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری اصحاب کی وفات عبداللہ بن ابی اوفی کی ہوئی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6574]