المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
991. ذكر أبى لبابة بن عبد المنذر رضى الله عنه
سیدنا ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6802
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسود، عن عُرْوة بن الزُّبير: أنَّ أبا لُبابةَ بشيرَ بن عبد المنذر والحارثَ بن حاطب خرجا إلى رسول الله ﷺ، وخرجا معه إلى بدرٍ فرَجَعَهما، وأَمَّر أبا لُبابة على المدينة، وضرَبَ لهما بسهمينِ مع أصحاب بدرٍ (1) .
عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ سیدنا ابولبابہ بشیر بن عبدالمنذر اور حارث بن حاطب دونوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ کی حاضری نصیب ہوئی ہے، جنگ بدر میں شرکت کے لئے بھی آئے تھے، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو واپس بھیج دیا تھا اور سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ کی ذمہ داری دی تھی۔ ان دونوں صحابیوں کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے مال غنیمت میں سے حصہ بھی رکھا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6802]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6802 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) وأخرجه الطبراني في "الكبير" (4494) عن أبي علاثة محمد بن عمرو بن خالد الحراني، بهذا الإسناد (3).
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام طبرانی نے "المعجم الکبیر" (4494) میں ابو علاثہ محمد بن عمرو بن خالد الحرانی کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وفي "سيرة ابن هشام" 1/ 688: قال ابن إسحاق: وزعموا أنَّ أبا لبابة بن عبد المنذر والحارث ابن حاطب خرجا مع رسول الله ﷺ فرجعهما، وأمّر أبا لبابة على المدينة، فضرب لهما بسهمين مع أصحاب بدر.
🧾 تفصیلِ روایت: سیرت ابن ہشام 1/ 688 کے مطابق ابن اسحاق نے بیان کیا کہ ابو لبابہ بن عبد المنذر اور حارث بن حاطب رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (بدر کے لیے) نکلے تھے، مگر آپ ﷺ نے انہیں واپس بھیج دیا اور ابو لبابہ کو مدینہ کا امیر مقرر فرمایا۔ تاہم آپ ﷺ نے ان دونوں کے لیے اصحابِ بدر کے ساتھ مالِ غنیمت میں حصہ مقرر فرمایا۔