🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1033. هِجْرَةُ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَى الْحَبَشَةِ وَإِلَى الْمَدِينَةِ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حبشہ اور مدینہ کی طرف ہجرت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6910
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيِه، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: كانت أمُّ سلمة اسمُها رَمَلَةُ، وهي أولُ ظَعينةٍ دخلت المدينةَ مهاجرةً، وكانت قبل النَّبِيّ ﷺ عند أبي سلمة عبد الله بن عبد الأسد بن هلال بن عبد الله بن عمر بن مخزوم، وهو أولُ من هاجر إلى أرض الحبشة، وشَهِدَ بدرًا، وتُوفِّي على عهد رسولِ الله ﷺ، فوَلَدَت لأبي سلمة: سلمةَ وعمرَ ودُرَّةَ وزينبَ، أمُّهم أمُّ سلمة زوج النَّبِيّ ﷺ، فخَلَفَ عليها النَّبِيُّ ﷺ بعد أبي سلمة، وقد روى ابنُها عمرُ بن أبي سلمة عن النَّبِيِّ ﷺ.
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا نام رملہ تھا، اور وہ پہلی خاتون تھیں جو ہجرت کر کے اونٹ پر سوار ہو کر مدینہ میں داخل ہوئیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے ابوسلمہ عبداللہ بن عبدالاسد بن ہلال بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم کے نکاح میں تھیں، وہ حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے پہلے شخص تھے اور انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی، ان کی وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ہوئی، ان سے ابوسلمہ کے ہاں سلمہ، عمر، درہ اور زینب پیدا ہوئے، ان سب کی والدہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہیں، ابوسلمہ کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا، اور ان کے بیٹے عمر بن ابی سلمہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث روایت کی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6910]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6910] [ترقيم الشركة 6830]


Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 6910 in Urdu