🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1076. وفاة زينب
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی وفات کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7010
قال محمد بن عمر: وأخبرني هشام بن محمد الكَلْبي، قال: أخبرني أبي، عن أبي صالح (1) ، عن ابن عبّاس قال: كان أسنَّ ولدِ رسول الله ﷺ القاسم، ثم زينبُ، فتزوّج زينب أبو العاص بن الربيع، فولدت له عليًا وأمامة، وفيها يقول أبو العاص: ذكرتُ زينب لمَّا وَرَّكَتْ (2) إِرَمَا … فقلتُ: سَقْيًا لشخصٍ يسكنُ الحَرَما بنتُ الأمين جزاها الله صالحة … وكلُّ بَعْلٍ سيُثْني بالذي عَلِما (3)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچوں میں سب سے بڑے سیدنا قاسم تھے، پھر زینب رضی اللہ عنہا تھیں، سیدہ زینب کا نکاح ابوالعاص بن ربیع کے ساتھ ہوا، ان کے ہاں علی اور امامہ پیدا ہوئے۔ ابوالعاص نے ان کے بارے میں درج ذیل اشعار کہے۔ میں نے زینب کو یاد کیا جب اس کا انتقال ہو گیا، میں نے کہا ایسے شخص کے لئے سیرابی ہے جو حرم میں رہتا ہو، زینب ایک امین شخص (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی تھی)۔ اللہ تعالیٰ اسے بہترین جزا عطا کرے، ہر شوہر اپنے علم کے مطابق ہی (اپنی بیوی کی) تعریف کرتا ہے [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7010]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7010 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ز) و (ب): عن صالح، وسقط من (م)، وفي (ص): قال أخبرني عن ابن عباس. والمثبت من "طبقات ابن سعد" 3/ 6.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) اور (ب) میں "عن صالح" ہے، نسخہ (م) سے ساقط ہے، اور (ص) میں "قال أخبرني عن ابن عباس" ہے۔ درست متن "طبقات ابن سعد" (3/ 6) سے لیا گیا ہے۔
(2) تحرَّف في النسخ إلى: ورثت، والمثبت من "طبقات ابن سعد" 5/ 7 و 10/ 32.
📝 نوٹ / توضیح: نسخوں میں تحریف ہو کر "ورثت" بن گیا ہے، درست متن "طبقات ابن سعد" (5/ 7 اور 10/ 32) سے لیا گیا ہے۔
(3) إسناده تالف، مسلسل بالهلكي. أبو صالح: هو باذام مولى أم هانئ، وهو ضعيف.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "تالف" (تباہ شدہ / سخت ضعیف) ہے اور یہ "مسلسل بالہلکیٰ" (جس میں سب راوی ہلاک شدہ ہوں) ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: "ابو صالح" سے مراد باذام مولیٰ ام ہانی ہے، اور وہ "ضعیف" ہے۔