المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب:
باب:
حدیث نمبر: 7426
أخبرنا أبو محمد عبد الله بن جعفر بن دَرَستوَيهِ الفارسي، حدثنا أبو يوسف يعقوب بن سفيان، حدثنا أبو توبة الربيع بن نافع الحلبي، حدثنا محمد بن المهاجر، عن العباس بن سالم، عن أبي سلَّام (1) ، عن أبي أُمامة، عن عمرو بن عَبَسة قال: أتيتُ رسولَ الله ﷺ في أول ما بُعِث وهو بمكة، وهو حينئذٍ مُستخفٍ، فقلتُ: ما أنت؟ قال:"أنا نبيٌّ" قلت: وما النبيُّ؟ قال:"رسولُ الله" قلتُ: بما أرسلَك؟ قال:"بأن يُعبَدَ اللهُ، وتُكسَرَ الأوثانُ، وتُوصَلَ الأرحامُ بالبِرِّ والصِّلَة" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7240 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7240 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عمرو بن عبثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ابتدائی دور میں مکہ مکرمہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مشرکین سے) پوشیدہ تھے، میں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نبی ہوں۔“ میں نے پوچھا: نبی سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”اللہ کا رسول۔“ میں نے پوچھا: اللہ نے آپ کو کیا دے کر بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ صرف اللہ کی عبادت کی جائے، بتوں کو توڑ دیا جائے اور رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک اور صلہ رحمی کی جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7426]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7426]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وهو قطعة من الحديث السالف برقم (593) بالإسناد نفسه.» [ترقيم الرساله 7426] [ترقيم الشركة 7336] [ترقيم العلميه 7240]
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7426 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: أبي سالم.
📝 نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں یہاں لفظی تحریف (غلطی) ہو گئی ہے اور "سالم" کی جگہ "ابو سالم" لکھا گیا ہے۔
(2) إسناده صحيح، وهو قطعة من الحديث السالف برقم (593) بالإسناد نفسه.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے، اور یہ سابقہ حدیث نمبر (593) ہی کا ایک ٹکڑا ہے جو اسی سند کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7426 in Urdu