🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. الدُّعَاءُ عِنْدَ فَرَاغِ الطَّعَامِ
کھانے سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7597
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِي بن خُزيمة، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئ، حدثنا يحيى بن أيوب، عن أبي مَرحُوم، عن سهل بن معاذ ابن أنس، عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن أكل طعامًا فقال: الحمدُ لله الذي أطعَمَني هذا ورَزَقَنِيه من غير حَولٍ منِّي ولا قوَّةٍ، غُفِر له ما تقدَّم من ذنبِه، ومن لَبِسَ ثوبًا فقال: الحمدُ لله الذي كَسَاني هذا ورَزَقَنِيه من غير حَولٍ مني ولا قوَّةٍ، غُفر له ما تقدَّم من ذنبِه". (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7409 - أبو مرحوم ضعيف
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کھانا کھایا اور یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھلایا اور میری کسی تدبیر اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا، تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے، اور جس نے کپڑا پہنا اور یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ پہنایا اور میری کسی تدبیر اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا، تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب اللباس/حدیث: 7597]
تخریج الحدیث: «إسناده ليِّن كما سلف بيانه برقم (1891)، وضعفه الذهبي في "التلخيص" بأبي مرحوم، كما وقع وهمٌ في هذه الرواية، فقد سلف من طريق عبد الصمد بن الفضل البلخي عن عبد الله بن يزيد المقرئ عن سعيد بن أبي أيوب، وهو الصواب» [ترقيم الرساله 7597] [ترقيم الشركة 7505] [ترقيم العلميه 7409]

الحكم على الحديث: إسناده ليِّن كما سلف بيانه برقم (1891)

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7597 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ليِّن كما سلف بيانه برقم (1891)، وضعفه الذهبي في "التلخيص" بأبي مرحوم، كما وقع وهمٌ في هذه الرواية، فقد سلف من طريق عبد الصمد بن الفضل البلخي عن عبد الله بن يزيد المقرئ عن سعيد بن أبي أيوب، وهو الصواب.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند نرم (لَیِّن) ہے جیسا کہ نمبر (1891) کے تحت بیان گزر چکا۔ امام ذہبی نے "التلخیص" میں اسے راوی "ابو مرحوم" کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: اس روایت میں وہم بھی واقع ہوا ہے؛ کیونکہ یہ پہلے عبدالصمد بن فضل بلخی کے طریق سے، عن عبداللہ بن یزید المقرئی، عن سعید بن ابی ایوب گزر چکی ہے، اور وہی درست ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7597 in Urdu