🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. الشفاء شفاءان قراءة القرآن وشرب العسل
شفا دو چیزوں میں ہے: قرآن کی تلاوت اور شہد پینے میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7622
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن عبد ربِّه بن سعيد، عن أبي الزُّبير، عن جابر بن عبد الله، عن رسول الله ﷺ أنه قال:"لكلِّ داءٍ دواءٌ، فإذا أُصيبَ دواءُ الداء (1) بَرِئَ بإذن الله ﷿" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7434 - على شرط مسلم
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر بیماری کا علاج ہے، اگر دوائی، بیماری کے موافق آ جائے تو اللہ کے حکم سے بیمار صحتیاب ہو جاتا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیھما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7622]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7622 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ز): داء الدواء، وفي (ص) و (م): الداء الدواء، والمثبت من الرواية الآتية برقم (8423) ومن مصادر التخريج.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) میں "داء الدواء" اور (ص) و (م) میں "الداء الدواء" ہے؛ جبکہ جو ثابت کیا گیا ہے وہ آگے آنے والی روایت نمبر (8423) اور مصادر تخریج سے لیا گیا ہے۔
(2) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أحمد 22 / (14597)، ومسلم (2204)، والنسائي (7514)، وابن حبان (6063) من طرق عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد [22/ (14597)]، مسلم (2204)، نسائی (7514) اور ابن حبان (6063) نے عبداللہ بن وہب کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔