🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. نهى عن الرقى والتمائم والتوليه .
(ناجائز) منتروں، تعویذوں اور ٹونے ٹوٹکوں سے منع فرمایا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7694
حدثنا بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرُو، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا مكيُّ بن براهيم، حدثنا السَّرِيُّ بن إسماعيل، عن أبي الضُّحى، عن أم ناجيَة قالت: دخلتُ على زينبَ امرأةِ عبد الله أُعوِّذُها من حُمْرة ظَهَرَتْ بوجهها، وهي معلَّقة بحِرْز، فإني لجالسةٌ دخل عبدُ الله، فلما نظر إلى الحِرْز أتى جِذعًا مُعارِضًا في البيت، فوضع عليه رِداءَه، ثم حَسَرَ عن ذِراعَيه، فأتاها فأخذ بالحِرْز فجَذَبها حتى كاد وجهُها أن يقعَ بالأرض فانقطع، ثم خرج من البيت، فقال: لقد أصبحَ آلُ عبدِ الله أغنياءَ عن الشَّرك، ثم خرج فرَمَى بها خلف الجِدار (1) ، ثم قال: يا زينبُ، أعندي تُعلَّقين؟! إِنِّي سمعتُ رسول الله ﷺ نَهَى عن الرُّقَى والتَّمائم والتِّوَلَة، فقالت أمُّ ناجية: يا أبا عبد الرحمن، أما الرُّقى والتمائم، فقد عرفنا، فما التِّوَلَة؟ قال: التِّوَلَة ما يُهيِّجُ النساء (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7504 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
امام ناجیہ فرماتی ہیں: میں عبداللہ کی بیوی سیدہ زینب کے پاس گئی، ان کے چہرے پر حمرہ تھا (یہ ایک وبائی بیماری ہے، جس کی وجہ سے بخار آتا ہے اور بدن پر سرخ رنگ کے دانے پڑ جاتے ہیں، یعنی خسرہ)، میں اس کی عیادت کرنے گئی تھی۔ انہوں نے تمیمہ باندھا ہوا تھا، میں وہاں بیٹھی ہوئی تھی کہ عبداللہ بھی وہاں پر آ گئے، گھر میں کھجور کا ایک تنا رکھا ہوا تھا، جب انہوں نے تمیمہ دیکھا تو اس کے پاس آئے، اس کے اوپر اپنی چادر ڈال دی۔ پھر اپنی آستینیں اوپر چڑھا کر اس کے پاس آئے، پھر انہوں نے تمیمہ کو پکڑ کر اس طرح بھینچا کہ زینب کا چہرہ زمین کے ساتھ جا لگے گا، پھر وہ تمیمہ ٹوٹ گیا۔ اور سیدنا عبداللہ گھر سے نکل گئے۔ اور فرمایا: عبداللہ کی آل کو شرک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پھر وہ باہر گئے اور اس کو دیوار کے پیچھے پھینک دیا۔ اور فرمایا: اے زینب تم میرے پاس ہو کر تمیمہ پہنتی ہو؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (شرکیہ) دم سے تمیمات سے اور تولیہ سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ ام ناجیہ نے کہا: اے ابوعبدالرحمن دم اور تمیمات کو تو ہم جانتے ہیں، یہ تولیہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا تولیہ اس چیز کو کہتے ہیں جو عورتوں کو لڑائی فساد پر برانگیختہ کرتا ہے۔ (یہ اس دم کی بات ہے جو زمانہ جاہلیت کی رسومات پر اور شرک پر مشتمل ہوتے تھے) [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7694]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7694 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ز): الحِرار، وهي جمع حَرَّة.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) میں "الحرار" ہے جو کہ "حرہ" (سیاہ پتھریلی زمین) کی جمع ہے۔
(2) إسناده ضعيف جدًا، السري بن إسماعيل ضعيف جدًا، وأم ناجية لم نعرفها. ولم نقف على أحد أخرجه من هذا الطريق غير المصنف.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند سخت ضعیف ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: سری بن اسماعیل "ضعیف جداً" ہیں اور ام ناجیہ نامی راویہ "مجہول" (نامعلوم) ہیں۔ مصنف کے علاوہ کسی اور نے اس طریق سے یہ روایت بیان نہیں کی۔
وانظر ما بعده، وما سيأتي برقم (8495).
📖 حوالہ / مصدر: اس کے بعد والی بحث اور آگے آنے والی روایت رقم (8495) ملاحظہ فرمائیں۔
قولها: "من حُمرة" هي ورم من جنس الطواعين، قاله صاحب "القاموس".
📝 نوٹ / توضیح: "حُمرہ" سے مراد طاعون کی قسم کا ایک ورم (سوجن) ہے، جیسا کہ صاحبِ "قاموس المحیط" نے صراحت کی ہے۔