🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. للجنة ثمانية أبواب ، سبعة مغلقة وباب مفتوح للتوبة .
جنت کے آٹھ دروازے ہیں، سات بند ہیں اور ایک دروازہ توبہ کے لیے کھلا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7863
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني الحافظ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن عبد الله السَّعدي، حَدَّثَنَا بشر بن عمر الزَّهراني، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن أبي سلمة، عن محمد بن المُنكدر، قال: التقَى عبدُ الله بن عباس وعبد الله بن عمرو بن العاص، فقال له عبد الله بن عباس: أيُّ آيةٍ في كتاب الله أرجَى عندَك؟ فقال عبد الله بن عمرو: ﴿يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ﴾ [الزمر: 53] ، فقال: لكن قول إبراهيم: ﴿قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي﴾ [البقرة: 260] هذا لما في الصُّدور، ويُوسوِسُ به الشيطانُ، فرضيَ اللهُ تعالى من قولِ إبراهيمَ بقوله: ﴿أَوَلَمْ تُؤْمِن﴾ يريدُ: ﴿قَالَ بَلَى﴾ (1) (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7670 - فيه انقطاع
محمد بن المنکدر فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کی آپس میں ملاقات ہوئی، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: تمہارے نزدیک قرآن کی کون سی آیت ہے جو بخشش کی سب سے زیادہ امید دلاتی ہے؟ انہوں نے کہا: یہ آیت۔ قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ (الزمر: 53) پھر فرمایا: لیکن ابراہیم علیہ السلام کا قول جیسا کہ قرآن کریم میں موجود ہے۔ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي (البقرة: 260) ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التوبة والإنابة/حدیث: 7863]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7863 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) من قوله: "ولكن ليطمئن" إلى هنا لم يرد في (ز) و (ب).
📝 نوٹ / توضیح: عبارت "ولكن ليطمئن" سے لے کر یہاں تک کا حصہ نسخہ (ز) اور (ب) میں موجود نہیں ہے۔
(2) رجاله ثقات لكن محمد بن المنكدر لم يشهد القصة كما سلف بيانه عند الرواية (199)، لذلك أعلَّه الذهبي بالانقطاع.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کے راوی ثقہ ہیں لیکن سند میں خرابی ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: محمد بن المنکدر نے اس واقعے کا مشاہدہ نہیں کیا تھا جیسا کہ حدیث نمبر 199 کے تحت گزرا، اسی وجہ سے امام ذہبی نے اسے "انقطاع" (سند کا ٹوٹا ہوا ہونا) کی وجہ سے معلول قرار دیا ہے۔